ایم ایل اے کے 91 جھوٹے وعدوں پر این سی پی کا دھونی مورچہ
الیکشنی منشور کی این سی پی نے ہولی جلائی، ناکام ایم ایل اے کا نعرہ و مذمت
دھوکہ دیکر حاصل کی گئی ایم ایل اے شپ ناکارہ اور شہر کی ترقی میں رکاوٹ ہے:این سی پی
مالیگاؤں :24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) اکتوبر 2019 ء کو اسمبلی الیکشن میں مذہب کا سہارا لینے کے ساتھ ساتھ جھوٹ اور دروغ گوئی کا بھی سہارا لے کر کامیابی حاصل کی گئی ۔ دورانِ الیکشن مفتی اسمٰعیل اور مہا گٹھ بندھن نے شہر کا چہرہ مہرہ بدلنے کے لئے الیکشن منشور ’’ بدلیں گے ہم شہر ‘‘ کا اجراء کرتے ہوئے 19 اہم عنوانات کےساتھ 91 کاموں کا وعدہ اور حل تو لیا اور کہا کہ اگر اقتدار حاصل ہوتا ہے تو مفتی اسمٰعیل ایم ایل اے بن جاتے ہیں تب ہم شہر میں یہ 91 کام کریں گے، اس کے علاوہ بھی کام کرتے رہیں گے ، لیکن آج دو سال پورا ہوگیا ، ابھی تک شہر میں ان 91 کاموں میں سے ایک بھی کام شروع ہی نہیں کیا گیا ۔ اس لئے آج کا دن سیاہ دن ہے ۔ شہریان کو اِس دن ایم ایل اے کی مذمت کرنا چاہئے ۔ اس طرح کااظہار خیال راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے بینر تلے نکالے گئے احتجاجی و مذمتی جلوس سے مقررین نے کیا ۔ 24 اکتوبر کی شام پانچ بجے شہیدوں کی یادگار سے چار چاکی ٹھیلہ گاڑی پر الیکشن منشور کو سجا کر اسے دھونی دیتے ہوئے قدوائی روڈ پر گھمایا گیا اور محمد یہ چوک پر اُسے ختم کرتے ہوئے ایم ایل اے کی مذمت کی میں تقریریں کی گئیں ۔ اس موقع پر شفیق رانا نے کہا کہ شہر کا ایم ایل اے انتہائی ناکارہ ، جھوٹا اور دھوکہ باز ہے ۔ شہر تعمیر و ترقی سے محروم ہوگیا ہے عوام کو ایم ایل اے کا گریبان پکڑتے ہوئے حساب لینا چاہئے ۔ شفیق رانا نے کہا کہ مفتی اسمیعیل نے نہال احمد کو ختم کرتے وقت پوری نہالی ووٹر پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے ، اس لئے نہال صاحب کو ختم کرنے والے مجلس کے جھوٹے ایم ایل اے کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے ۔ اس علاقہ اس مورچے پر اعجاز عمر نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی تھم سی گئی ہے ایک جھوٹ کو چھپانے کیلئے کئی جھوٹ بول رہے ہیں ۔ یہ سیاست اب ان کے بس کی نہیں ہے اس لئے انہیں استعفیٰ دیدینا چاہئے ۔ ایم ایل بنے رہنے کا حق انہیں ہے ۔ یہاں ریاض علی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہا کہ اگر مفتی اسمٰعیل نے تعمیری کام شروع نہیں کیا تو شہر بھر میں کارنر میٹنگ لی جائے گی اور پھر بھی دسمبر آخر تک مفتی اسمٰعیل نے اپنی صلاحیت کی بنیاد پر شہر کی تعمیر کے لئے کئی بڑا کارنامہ انجام نہ دیا تو سوادل کی ٹیم اُن کے مکان کے سامنے بے مدت دھرنا آندولن کرے گی ۔ اس موقع پر نوجوان لیڈر خالد شیخ رشید نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر کی عوام سمجھ دار ہوچکی ہے ، ایم ایل اے کو دو سال مکمل ہوگئے اور شہر میں ایک بار پھر تعمیری کام نہیں ہے ۔ ایم ایل اے کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ شہر کے راستوں کی تعمیر کریں لیکن وہ ہر محاذ پر ناکام ہوگئے اس لئے شہریان انہیں نکما اور ناکارہ ایم ایل اے کہہ رہے ہیں ۔ اس سے قبل این سی پی بوتھ ونگ ، سیوادل ، مہلا سیل ، کامگار سیل ، او بی سیل سیل سمیت این سی پی کے تمام عہدیداران دھونی مورچہ میں شریک ہوکر ایم ایل اے کے خلاف ناراضگی ظاہر کررہے تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com