میونسپل اردو اسکولوں کے نام اکابرین سے منسوب ، ایڈوکیٹ عابد حسین کی جدوجہد کامیاب مولانا علی میاں ندوی ، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان کو بہترین خراج عقیدت


میونسپل اردو اسکولوں کے نام اکابرین سے منسوب ، ایڈوکیٹ عابد حسین کی جدوجہد کامیاب

مولانا علی میاں ندوی ، علامہ اقبال اور سر سید احمد خان کو بہترین خراج عقیدت


امراوتی : 24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع امراوتی کے چاندور بازار نگر پالیکا کے تحت چلنے والی میونسپل اسکولوں کے نام  مسلم رہنماؤں سے منسوب کرنے کیلئے  ایڈوکیٹ عابد حسین کیا شب و روز کی محنت رنگ لائی اور بلا آخر اسکولوں کے نام مسلم اکابرین سے منسوب کردیا گیا ہے ۔اسطرح کی اطلاع ایڈوکیٹ عابد حسین کے توسط سے جاوید سر نے نمائندہ بیباک کو دی ۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے۔ بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیداور پیدا کے مصداق ضلع امراوتی کے چاندور بازار  نگر پالیکا کے تحت چلنے والی میونسپل اردو اسکولوں کی دو پرائمری اور ایک ہائی اسکول وجونیئر کالج کو مسلم رہنماؤں کے نام دیے گیے ہیں۔ اس ضمن میں ایک تجویز امراوتی ضلع کی معروف شخصیت اور نگر پالیکا میں گروپ لیڈر ایڈوکیٹ عابد حسین جنرل بورڈ میٹنگ میں پیش کی  جسے نگر پالیکا کی جنرل میٹنگ میں منظور کیا گیا۔بعد ازاں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سے منظوری بھی حاصل کر لی گئی۔اب یہ طے پایا ہے کہ نگرپالیکا چاندور بازار کی اردو اسکولوں کے نام اب اکابرین منسوب ہونگے ۔ان میں "علامہ اقبال نگر پریشد اردو پرائمری اسکول چاندور بازار ضلع امراوتی" ۔اسی طرح دوسری  اردو پرائمری اسکول کا نام اب "مولانا علی میاں ندوی نگر پریشد اردو پرائمری اسکول چاندور بازار ضلع امراوتی"  ہو گیا ہے۔اسکے علاوہ اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج کا نام  "سرسیداحمد خان نگر پرشد اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج چاندور بازار ضلع امراوتی" ہوگا۔
میونسپل اردو اسکولوں کو دیئے گئے نام شہر چاندور بازار کی تاریخ میں ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے۔ یہ ایک عظیم کارنامہ ہے۔ جب بھی شہر چاندور بازار کی تاریخ لکھی جائیگی ، مورخ اس کارنامے کا ضرور ذکر کرے گا۔یہ  ایک بہت بڑی کامیابی ہے، اس کیلئے ایڈوکیٹ عابد حسین کو شہر و بیرونی شہر سے مبارک باد پیش کیے جارہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے