مالیگاؤں کے محکمہ ڈاک میں ایجنٹ کی تقرریوں کے لیے براہ راست انٹرویو ،خواہش مند امیدوار انٹرویو کیلئے حاضر رہیں
مالیگاؤں : 14 ستمبر (اطلاعات عامہ) مالیگاؤں ڈاک محکمہ کے تحت پوسٹل لائف انشورنس کے لئے ایجنٹوں کی تقرری کرنے براہ راست انٹرویو لیا جارہا ہے ۔یہ انٹرویو مورخہ 27 ستمبر بروز پیر کو صبح 10 بجے سے 2 بجے تک مالیگاؤں ڈویژن دوسرے منزلہ ، مالیگاؤں ہیڈ پوسٹ آفس بلڈنگ ، اولڈ بس اسٹینڈ کے سامنے مالیگاؤں میں ہوگا۔ اہل امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تعلیمی قابلیت کے سرٹیفکیٹ (اوریجنل اور زیراکس کاپی) ، پین کارڈ ، آدھار کارڈ ، 3 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ حاضر رہیں ۔اسطرح کی اطلاع سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس مالیگاؤں ڈویژن مالیگاؤں نے ایک سرکاری پریس ریلیز میں دی ہے۔
مالیگاؤں پوسٹل ڈیپارٹمنٹ کے تحت پوسٹل لائف انشورنس کے لئے ایجنٹوں کی تقرری کے لیے عمر کی حد کم از کم 18 سال اور زیادہ سے زیادہ 50 سال ہے اور تعلیمی قابلیت تسلیم شدہ مرکزی ، ریاستی حکومت کے بورڈز ، اداروں سے کم از کم ایس ایس سی پاس ہونی چاہیے۔ اگر درخواست گزار کو انشورنس کے شعبے میں تجربہ ہو تو اس کا ذکر ہونا ضروری ہوگا ۔بے روزگار افراد ، خود ملازمت کرنے والے افراد ، سابق بیمہ کنسلٹنٹس ، ایجنٹ ، ریٹائرڈ ملازمین ، سیلف ہیلپ گروپ کے عہدیدار ، سابق فوجی ، آنگن واڑی کارکن ، گھریلو خواتین ، دیگر رضاکار درخواست دے سکتے ہیں۔ ایجنٹوں کی تقرری کمیشن کی بنیاد پر ہوگی۔ دیگر ٹرانسپورٹیشن خرچ ، مہنگائی الاؤنس نہیں دیا جائے گا۔ پالیسی کی مدت کے لحاظ سے کمیشن 1 سے 20 فیصد پریمیم پر قابل ادائیگی ہوگا۔ ایجنٹ کا انتخاب براہ راست انٹرویو کے ذریعے کیا جائے گا۔ منتخب ایجنٹ کو محکمہ ڈاک کی طرف سے داخلی اور عملی تربیت دی جائے گی۔ وہ امیدوار جو تربیت مکمل کرتے ہیں اور داخلی امتحان پاس کرتے ہیں انہیں پوسٹل لائف انشورنس لائسنس دیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو عارضی لائسنس کے لیے 50 روپے اور لائسنس کے امتحان کے لیے 400 روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔ 5،000 / - روپے کا قومی بچت سرٹیفکیٹ کسان وکاس پتر کی شکل میں صدر ہند کے نام پر رکھنا ہوگا۔
سپرنٹنڈنٹ پوسٹ آفس ، مالیگاؤں نے ایجنٹ کے عہدے کے خواہشمند امیدواروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ براہ راست انٹرویو کے لیے تعلیمی قابلیت کے مطلوبہ سرٹیفکیٹ کے ساتھ مقررہ وقت پر موجود رہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com