کارپوریشن چناؤ میں مجلس کو عوام طاقت دے ، یہی وقت کا تقاضا ہے، مجلس ڈرنے والی جماعت نہیں ڈرانے والی جماعت ہے:ڈاکٹر خالد پرویز
خدارا ایک ہوجاؤ! مجلس اتحاد المسلمین کے پرچم تلے ہی ملت کا اتحاد وقت کی ضرور ہے :یونس عیسٰی
حیدرآباد طرز پر مالیگاؤں میں بھی اویسی ہاسپٹل میں رعایتی علاج کیا جائے گا، میں مرتے دم تک کانگریس کے خلاف رہوں گا :یوسف الیاس
مالیگاؤں : 10 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مجلس اتحاد المسلمین کے نظریہ کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔اسد الدین اویسی ملک کے لیڈر نہیں بننا چاہتے ہیں وہ تو آپ کو لیڈر بنانا چاہتے ہیں ۔اویسی کا خواب یہ نہیں ہے کہ انکا بھائی مالیگاؤں سے پارلیمنٹ چناؤ لڑے بلکہ انکا خواب ہے کہ ملت ایک پلیٹ فارم پر آکر اپنے مطالبات منوا سکے ۔انہیں ووٹ کٹوا نہیں کہہ سکتے کیونکہ اویس نے 2009 میں پورے ملک میں الیکشن نہیں لڑا،2014 میں یوپی الیکشن نہیں لڑا تو پھر سیکولر پارٹیوں کو شکست کیسے ہوئی ۔انہیں ووٹ کٹوا کہنا فضول ہے ۔اسطرح کا اظہار خیال مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر ڈاکٹر خالد پرویز نے حبیب لانس میں منعقدہ سیاسی اجلاس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس میں مفتی اسماعیل نے علامتی قربانی کی مخالفت کی ہے اور اویسی صاحب کا یہی خواب ہے کہ اسد الدین اویسی آپکو سب کو ایک ہوجانے اور ملت کے مسائل حل کرنے کیلئے آواز دے رہا ہے خدارا ایک ساتھ ہوجاؤ ۔اور اپنے اندر ہمت پیدا کروں جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے مفتی اسماعیل کو ہمت دی اور انہوں نے اسمبلی میں آواز بلند کی ۔ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ قوم ہماری، جماعت ہماری، مسائل ہمارے تو نمائندہ بھی ہمارا ہوگا ۔شہر کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو آپکے در پر ووٹ لینے آتے ہیں وہ اقتدار سازی کیلئے شیو سینا کا ساتھ لیتے ہیں ۔سارا فنڈ ندی کے اس پار دیا جاتا ہے اور ٹیکس ہم ہی سے وصول کیا جاتا ہے ۔موسم ندی سے لگ کر معصوم شاہ کٹی کے پاس ایس ٹی پی پلانٹ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جو کہ مسلم آبادی کیلئے مضر ہے ۔موجودہ کارپوریشن اقتدار پر قابض پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلم ریزرویشن کیلئے جو لوگ ممبئی جاتے ہیں وہ کارپوریشن میں مسلمانوں کو نوکری کیوں نہیں دیتے؟ ۔کارپوریشن میں ندی کے اس پار کے بچوں کو نوکری دی جاتی ہیں۔مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں کارپوریشن میں شہر کے نوجوانوں کو ٹیبل روزگار دیگی اور اگر ناانصافی کی گئی تو پھر نوکری کیلئے اپنا حق چھین کر لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ووٹر لسٹ سے ووٹر کے نام کاٹ رہے ہیں وہ قوم کے ہمدرد کیسے بنے گے ؟انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے زبان کھول دی تو پھر کوئی گھر کے باہر نہیں نکلے گا ۔لب کھلا نہیں ہے چچا جان ۔رضوان سے ہمدردی جتاتے ہوئے ڈاکٹر خالد نے کہا کہ بھلے ہی رضوان سر دوسری پارٹی کے ہیں لیکن مجلس اتحاد المسلمین آپکے ساتھ کھڑی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ اسپننگ مل کی دیوار کے پیچھے پکڑے نہیں گئے ۔انہوں نے شہر کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ آنے والے کارپوریشن میں مجلس کو طاقت دے۔مجلس ڈرنے والی جماعت نہیں ڈرانے والی جماعت ہے۔کانگریس پارٹی کے قائد پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پولس انتظامیہ غیر ذمہ دارانہ بیان دینے والے افراد کے معاملے میں دخل کریں ورنہ مجلس اتحاد المسلمین کے ورکر اپنی دخل دینگے۔انہوں نے قومی سطح پر سیاسی منظر نامہ کام عکس کھینچتے ہوئے نوجوانوں کو ایک ہوجانے کا مشورہ دیا ۔اس اجلاس میں بزرگ سیاستدان حاجی یونس عیسٰی نے کہا کہ خدارا ایک ہوجاؤ ۔مجلس اتحاد المسلمین کا مطلب ہے ایک ساتھ ایک جگہ ایک پرچم تلے اتحاد کا مظاہرہ کریں ۔انہوں نے مہا گٹھ بندھن کو ایک ساتھ رہنے کی تلقین کی ۔انہوں نے اسد الدین اویسی کے نظریہ کو قبول کرنے کی اپیل کی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے تب مفتی اسماعیل آگئے انہوں نے این سی پی سے الیکشن لڑا اور مالک بھائی نے مجلس سے الیکشن لڑا، نتیجے میں مفتی اسماعیل کو شکست ہوئی ۔اس سے قبل 2009 میں ہم نے مفتی اسماعیل کا ساتھ دیا اور وہ ایم ایل اے بن گئے اور پھر اس مرتبہ 2019 میں بھی ہم نے مفتی اسماعیل کا ساتھ دیا پھر سے مفتی اسماعیل دوبارہ ایم ایل اے منتخب ہوئے ۔اس اجلاس میں سابق میئر عبدالمالک نے کہا کہ اب نوجوان ہی شہر کا نقشہ بدلینگے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈران نوجوانوں کی بے عزتی کررہے ہیں لیکن یاد رکھنا یہی نوجوانوں کی لہر 2022 کے کارپوریشن چناؤ میں آپکو گھر کا راستہ بتائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آج کوئی دادا نہیں بلکہ سب دادا ہوگئے ہیں ۔اس پروگرام میں کارپوریٹر ماجد حاجی نے کہا کہ آج شہر کے حالات خراب ہیں شہر کو ترقی کی جانب لے جانےکیلئے مجلس کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ 2019 میں شہر نے انہیں گھر بیٹھا دیا ہے جو کارپوریشن پر برسرِ اقتدار ہیں ۔اس اجلاس میں صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے یوسف الیاس نے کہا کہ کانگریس والوں کو میری فکر بہت ستاتی ہیں ۔میں ہمیشہ سے کانگریس کے خلاف رہا ہوں اور مرتے دم تک انشاء کانگریس کے خلاف رہوں گا ۔موصوف نے کہا کہ آج حیدر آباد میں اسد الدین اویسی کے ہاسپٹل سے 20 روپیہ میں مہینہ بھر دوا گولی مفت میں دی جاتی ہیں اور انشاءاللہ مالیگاؤں شہر میں بھی ایسے ہی طرز کا اویسی ہاسپٹل بنوایا جائے گا جوکہ مالک بھائی نے جگہ کا انتخاب بھی کرلیا ہے ۔اس اجلاس میں یوسف الیاس نے برسرِ اقتدار کانگریس پارٹی اور این سی پی کے لیڈر شیخ آصف کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ۔اس اجلاس کی کامیابی پر جمال ناصر، اشتیاق قریشی، عبداللہ بلڈر، اسرائیل اسو ،نعیم قریشی، فاروق لالہ، چھوٹا عتیق، رحمان شاہ، وغیرہ کا تعاون ہونے پر ڈاکٹر خالد پرویز نے شکریہ ادا کیا اور جلسہ گاہ میں ہزاروں کی تعداد میں حاضر نوجوانوں کا بھی موصوف نے مجلس کی جانب سے شکریہ ادا کیا ۔اس اجلاس میں یوسف الیاس، جمیل بشیر، یونس عیسٰی، ایم ایل اے فاروق شاہ کے بیٹے محسن شاہ سمیت سرکردہ افراد موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com