مالیگاؤں میں جشن یوم آزادی کا دھوم دھام سے انعقاد کرنے کیلئے تیاریاں جاری ، تعلیمی ، سیاسی ، مذہبی اور سماجی اداروں میں پرچم کشائی و رنگا رنگ تقریبات
مالیگاؤں : 14 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں یوم آزادی کی تیاریاں جاری ہیں ۔15 اگست کو بڑی دھوم دھام سے جشن آزادی منانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔تعلیمی، سماجی ،مذہبی و سیاسی اداروں میں پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔اسکولوں میں طلباء حب الوطنی گیت، ایکشن سانگ، یوم آزادی پر مبنی تقاریر اور مختصر مونو ڈرامہ پیش کریں گے ۔اسی طرح شہر کی سیاسی جماعتیں بھی اپنے دفتر پر پرچم کشائی کریگی ۔ان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کانگریس، جنتا دل، این سی پی، سماجوادی ،مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی، عام آدمی پارٹی ،مجلس اتحاد المسلمین ،مالیگاؤں ڈیولپمینٹ فرنٹ، مالیگاؤں عوامی پارٹی اپنے دفتر پر پرچم کشائی کریں گے ۔اسی طرح مذہبی اداروں اور سماجی ادارے بھی یوم آزادی کے موقع پر ترنگا جھنڈا کو سلامی پیش کریں گے ۔وہیں یوم آزادی کی مناسبت سے ہی مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے نوجوانوں کے اجلاس کا انعقاد کیا ہے ۔اس موقع پر این سی پی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق درے گاؤں الکبیر انگلش میڈیم اسکول گراؤنڈ پر پانچ سے چھ ہزار نوجوانوں کا یوتھ اجلاس منعقد ہوگا اور اس میں یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ ساتھ موجودہ نظام حکومت اور ملک و شہر کے حالات اور نوجوانوں کی ذمہ داری پر آصف شیخ رشید اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔اس پروگرام میں راشٹروادی یوا صدر محبوب شیخ بھی تشریف لارہے ہیں ۔پروگرام کی تیاری آخری مراحل میں ہیں ۔اسطرح کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com