یوم آزادی کے موقع پر راشٹروادی بھون پر رسم پرچم کشائی کا تزک اہتشام سے انعقاد ‏

 یوم آزادی کے موقع پر راشٹروادی بھون پر رسم پرچم کشائی کا تزک اہتشام سے انعقاد 



مالیگاؤں : 15 اگست (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج بروز اتوار 15 اگست یوم آزادی کے موقع پر راشٹروادی بھون آگرہ روڈ پر صبح ساڑھے آٹھ بجے ضلعی صدر جناب آصف شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی عمل میں آئی اس موقع پر موجود راشٹروادی اقلیتی سیل، راشٹروادی سیوا دل،راشٹروادی بلاک صدور،راشٹروادی مہیلا ونگ کے عہدیداران، راشٹروادی بیوپاری سیل کے صدر و اراکین، راشٹروادی یوا کانگریس کے عہدیداران، راشٹروادی رکشا چالک مالک کے عہدیداران اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سینکڑوں چاہنے والوں کی موجودگی میں رسم پرچم کشائی کی گئی ساتھ ہی ساتھ مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے حکم کے مطابق رسم پرچم کشائی کے موقع پر موجود تمام عہدیداران و ذمہ داران کو راشٹروادی کانگریس کے شکیل بیگ نے مندرجہ ذیل عہد نامہ پڑھا کر عہد لیا کہ ہم بھارت کے شہری 75 ویں یوم آزادی کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم آزادی، جمہوریت، سماجی برابری اور اپنی ریاستی قانون سے پُر عزم رہ کر تخلیقی رہینگے۔اخیر میں مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ صاحب نے تمام ہی عہدیداران و ذمہ داران و ہمدردان کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے