سانگلی سیلاب متاثرین کیلئے مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر مالیگاؤں کے جانب سے ریلیف روانہ ‏

سانگلی سیلاب متاثرین کیلئے مدرسہ ریاض الجنہ محوی نگر مالیگاؤں کے جانب سے ریلیف روانہ 


مالیگاؤں 13"اگست (پریس ریلیز) مورخہ11اگست بروز بدھ بعد نماز مغرب مدرسہ ریاض الجنہ اکبری مسجد محوی نگر کےزیراھتمام ضلع سانگلی کے سیلاب متاثرین کیلئے راشن کٹ روانہ کی گئی۔جہاں مسلسل بارش کے نتیجہ میں انسانی زندگی مفلوج ہوگئی ہے سینکڑوں بستیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں ہزاروں افراد دانے دانے کو محتاج ہے جس طرح کوکن سیلاب سے متاثرین کی تصویریں اور خبریں وہاں کا حال بیان کررہی تھی کچھ اسی طرح تباہی وبربادی کا منظر ضلع سانگلی کے ،انکل کھوپ، بھلواڑی،مولانا نگر،شکّرواڑی، ایسے کئی علاقے پانی میں ڈوب جانے کی وجہ سے تباہی وبربادی کا منظر پیش کررہےہیں۔ایسے میں ضرورت ہے ان سیلاب متاثرین کی دامے درمے امداد کی جائے۔لہذا مدرسہ ریاض الجنہ کے بانی وناظم حافظ جمیل احمدصاحب اشاعتی نے مدرسہ کے بجٹ سے ہٹ کراپنی محنتوں اور کاوشوں سےیہ کام انجام دیا جس کے نتیجہ میں آج بروز بدھ بعد نماز مغرب رابعہ مسجد بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے پاس سے ریلیف بردار گاڑی روانہ کی گئی واضح ہوکہ اس ریلیف میں روز مرہ کی استعمال ہونے والی اشیاء جیسے تیل،آٹا،چاول،دالیں،شکر وغیرہ کی 125 کٹس روانہ کی گئی ہے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع ناسک کے صدر محترم مفتی آصف انجم ملی ندوی دامت برکاتہم العالیہ بھی موجود رہے نیز یعقوب ترنگا،حاجی عبدالرشید کھجوروالے، تنویرحاجی، جمال شیخ، پرویزعضباء، اصغرانصاری، آصف بابا، یحی بھائی ورکشاپ والے، بھیکن بھائی سیماٹیکس، امیرحسن قریشی،راشدسر،اعجازبھائی،اور محلہ کے سرکردہ افراد اور خاص طورپرمدرسہ ریاض الجنہ کے تمام اساتذہ بھی موجود تھے۔اللہ تعالی سے دعاء ہیکہ ہمیں مزیدحوصلہ عطاء فرمائے آمین ثم آمین ۔ناشر، شعبئہ نشرواشاعت مدرسہ ریاض الجنہ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے