مفرور رشوت خور ویشالی جھنکر بلا آخر پولس کے شکنجے میں، آج عدالت میں پیشی ‏


مفرور رشوت خور ویشالی جھنکر بلا آخر پولس کے شکنجے میں، آج عدالت میں پیشی 




 ناسک : 13 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر ویشالی جھنکر جن پر رشوت طلب کرنے کا الزام تھا کو محکمہ رشوت ستانی (اینٹی کرپشن) نے گرفتار کر لیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم جھنکر مفرور تھیں ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اینٹی کرپشن محکمے نے منگل کو سرکاری ڈرائیور دنیشور ایولے کو ضلع پریشد احاطے میں شکایت کنندہ سے 8 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔
 مکمل انکوائری کے بعد ڈاکٹر ویشالی جھنکر  کے مطابق ایولے نے رشوت قبول کی۔ اس لیے محکمہ نے جھنکر کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ پرائمری ٹیچر پنکج دشپوتے کو بھی جھنکر کی جانب سے شکایت کنندگان سے رشوت طلب کرنے پر گرفتار کیا گیا۔دریں اثنا ، ڈاکٹر جھنکر نے قبل از گرفتاری ضمانت کے لیے وکلاء کے ذریعے عدالت میں درخواست دی تھی۔اور دوران پولس محکمہ ڈاکٹر ویشالی جھنکر کی تلاش کررہی تھی ۔آج جمعہ کی صبح ویشالی جھنکر کو پولس محکمہ نے گرفتار کیا۔ اسے بھی آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس پر عدالت میں کیا ہوتا ہے اس پر ایجوکیشن سے منسلک افراد کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے