سترہ ستمبر کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نومنتخب صدر آصف شیخ سمیت تمام ونگ و سیل کے عہدیداران کو عظیم الشان استقبالیہ ‏

سترہ ستمبر کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نومنتخب صدر آصف شیخ سمیت تمام ونگ و سیل کے عہدیداران کو عظیم الشان استقبالیہ


شہید عبدالحمید روڈ کے 50 سے زائد اداروں، کلبوں کی حمایت، پارلیمنٹ چناؤ کے اعلان کا خلاصہ اور موجودہ سیاسی صورت حال پر شیخ آصف کا خطاب ہوگا



مالیگاؤں : 30 اگست (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید سمیت تمام ونگ و سیل کے صدور و عہدیداران کا استقبال کرنے کیلئے 17 ستمبر کو شہید عبدالحمید پر روڈ المعروف کسمبا روڈ پر نہال نگر پولس چوکی کے پاس ایک اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے اس طرح کی معلومات پروگرام کے کنوینر شیخ آصف باردان والے اور فاروق بھائی گنیش نگر نے دی اور بتایا کہ اس استقبالیہ اجلاس کی صدارت اخلاق شاہ صاحب کریں گے جبکہ استقبالیہ کمیٹی کے صدر شیخ ابراہیم موڑ والے صاحب ہونگے ۔جبکہ اس اجلاس میں آصف شیخ رشید کو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدارت ملنے پر انکا استقبال اور اسی طرح تمام ہی نو منتخب صدر و عہدیداران کا استقبال کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ نے بتایا کہ اس پروگرام میں آصف شیخ رشید کی شعلہ بیاں تقریر بھی ہوگی جس میں موصوف موجودہ سیاسی صورتحال اور کارپوریشن الیکشن سے لیکر اسمبلی و پارلیمنٹ چناؤ میں حصہ لینے کے سنسنی خیز اعلان کا خلاصہ بھی آصف شیخ کریں گے ۔اس پروگرام کے صاحبان اعزاز میں محترم جناب آصف شیخ رشید صاحب (صدر مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی) ،محترم جناب اجو شیخ لہسن والا صاحب ،محترم جناب انصاری محمد عاصم راکی صاحب، محترم جناب منموہن شیوالے صاحب ، محترم جناب آننت بھونسلے صاحب ،محترم جناب اعجاز عمر صاحب، محترم جناب شاہد ریشم والا، محترم جناب شکیل شاہ صاحب، یاسمین سید صاحبہ، شاہین انصاری صاحبہ، ایڈوکیٹ سوچیتا سونونے صاحبہ ، محترم جناب ریاض علی صاحب، محترم جناب انصاری شفیق احمد باکسر صاحب، محترم جناب انصاری ندیم پھنی والا صاحب، محترم جناب جہانگیر خان صاحب، محترم جناب عبدالمنان بیگ ،محترم جناب جاوید خان صاحب، محترم جناب غازی مظفر خان صاحب، محترم جناب انصاری عزیز الرحمان صاحب، محترم جناب رشید شاہ صاحب، محترم جناب نثار بھنگار والا صاحب، محترم جناب انصاری محمد آصف صاحب، محترم جناب شیخ عبدالقیوم رنگیلا صاحب کا اعزاز کیا جائے گا استقبالیہ اجلاس کو کامیاب کرنے کیلئے شہید عبدالحمید پر روڈ کے اطراف کے 50 سے زائد اداروں، کلبوں نے اپنی حمایت دی ہیں اور تیزی سے پروگرام کی تیاری جاری ہیں ۔اس سلسلے میں پروگرام کو حتمی شکل دینے کیلئے این سی پی بھون پر پروگرام کے کنوینر شیخ آصف باردان والے اور فاروق بھائی گنیش نگر و استقبالیہ کمیٹی کے ذمہ داران نے آصف شیخ سے ملاقات کی اور پروگرام کی تاریخ کا اعلان کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے