سیّد آصف اور شیخ رئیس پر قاتلانہ حملہ ، پانچ افراد گرفتار ، اقدام قتل مقدمہ درج ‏

سیّد آصف اور شیخ رئیس پر قاتلانہ حملہ ، پانچ افراد گرفتار ، اقدام قتل مقدمہ درج 



مالیگاؤں :30 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) 29 اگست کی شام ساڑھے 6 بجے کے درمیان 60 فٹی روڈ احمد مچھلی کی ہوٹل کے سامنے ملزم (1) عتیق بمبیاء ، (2) عتیق بمبیاء کا لڑکا توصیف عتیق (3) شفیق عتیق (4) عتیق بمبیاء کے سالے کلو عرف پھٹیا ، (5) قیوم نامی افراد نے تیز دھار ہتھیار سے دو نوجوانوں سیّد آصف اور شیخ رئیس پر قاتلانہ حملہ کردیا ۔پوار واڑی پولس اسٹیشن میں درج شکایت کے مطابق ملزمین نے فریادی سے کہا کہ تونے ہمارے خلاف پولس اسٹیشن میں شکایت کیوں کی اور آنکھ نکال کر کیا دیکھ رہا ہے ایسا کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کیا اور غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو جمع کر کے جان سے مارنے کے مقصد سے تیز دھار ہتھیار و کٹر سے حملہ کر زخمی کردیا ۔وہیں گواہ شیخ رئیس ایوب خان کو بھی شدید چوٹیں لگی ہیں اور وہ بھی زخمی ہو گئے ۔ اس ضمن میں پوارواڑی پولس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں زیر علاج زخمی شخص سیّد آصف سیّد جاوید 30 سال ساکن محوی نگر گلی نمبر 9 سروے نمبر 167 گھر نمبر 348 مالیگاؤں نے پوارواڑی پولیس کو مذکورہ بالا بیان دیا اور شکایت درج کروائی ۔اس معاملے میں پوارواڑی پولس نے عتیق بمبیاء سمیت پانچ افراد کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 216/021 قلم 307 ، 143 ، 147 ، 148 ، 149 و 34 کے تحت اقدام قتل و فساد برپا کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان ملزمین کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ مزید تحقیقات PSI این آر شیخ کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے