معصوم بچی پر خونخوار کتوں کا حملہ ، بچی شدید زخمی ، شیخ آصف کے نام واٹس ایپ پر آڈیو وائرل*
مالدہ کالونی میں شیخ آصف کا ہنگامی دورہ ، کارپوریشن حکام کو فوری طور پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات
مالیگاؤں : 31 اگست (پریس ریلیز) مالدہ کالونی بلڈنگ نمبر 28، کھولی نمبر چھ کی 12 سالہ معصوم بچی پر کتوں نے حملہ کردیا جس سے بچی کے جسم پر گہرے زخم ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ بچی دوپہر ساڑھے تین بجے مدرسہ سے واپس اپنے گھر آرہی تھی کہ راستے میں خونخوار کتوں نے بچی پر حملوں کردیا جس میں بچی شدید زخمی ہوگئی ۔بچی کے ہاتھ، پیرس اور پیٹھ وغیرہ متاثر ہوئے ہیں ۔اسے علاج کیلئے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔اس بچی کو کتوں کے کاٹنے والی اطلاع واٹس ایپ پر شیئر کی گئی جس میں سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے نام سے پیغام جاری کیا گیا کہ اس اطلاع کو شیخ آصف تک پہنچایا جائے ۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی آصف شیخ رشید نے مالدہ کالونی کا ہنگامی دورہ کیا ۔موصوف نے اپنے ساتھ کارپوریشن کے آفیسران کو بھی دورہ میں شامل کیا اور موقع واردات پر پہنچ کر کارپوریشن حکام کو درکار ضروری بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com