وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ کو مالیگاؤں آنے کی دعوت ، ممبئی میں آصف شیخ کی قیادت میں سرکردہ بنکروں کی جانب سے اظہار تشکر
ممبئی :18 اگست (پریس ریلیز) مہاراشٹر سرکار نے مالیگاؤں شہر کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے ذریعے کئے گئے بنکروں کے دیرینہ مطالبہ کو قبول کرتے ہوئے 27 ہارس پاور سے کم بجلی استعمال کرنے والے بنکروں کو بجلی رجسٹریشن کی شرط سے مشتثنی قرار دیا ہے اور اس ضمن میں گزشتہ روز حکومت کے وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری محکمہ نے ایک جی آر بھی جاری کیا ہے ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں شہر کے بنکروں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر آج ممبئی میں وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید کی قیادت میں بنکروں کے سرکردہ وفد نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کر شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی ۔اسلم شیخ سے وفد نے مستقبل میں بھی اسی طرح بنکروں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی ۔وفد کی قیادت کرتے ہوئے شیخ آصف نے مالیگاؤں کے بنکروں کی جانب سے اسلم شیخ کو مالیگاؤں شہر آنے اور ایک استقبالیہ تقریب منعقد کرنے کی دعوت دی ۔اس پر اسلم شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ مالیگاؤں شہر کے بنکروں کی دعوت قبول کریں گے اور جلد ہی تاریخ متعین کر اعلان کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب جب بنکروں کے مسائل سر ابھارے ہیں تب تب آصف شیخ نے سرکار کی توجہ مبذول کروائی اور ہم نے اس پر مثبت فیصلہ لیا ہے اور آئندہ بھی پاورلوم صنعت کے مسائل حل کرنے کیلئے بنکروں کا تعاون سرکار کریگی ۔ بنکروں کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ آصف کی قیادت میں اس وفد میں حاجی یٰسین باگلا ، حاجی معین ، سیّد بشیر ، شکیل احمد محمّد اسرائیل ، شیخ سلیم ، الطاف احمد خلیل الرحمن سونا موتی ، مسعود اختر جمیل رحمانی ، ریاض ٹیلر ، شاہد اختر ، امتیاز کانجی والا ، شکیل جانی بیگ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com