مفتی اسماعیل کی قیادت کمزور ،شہر میں قتل، غنڈہ گردی، نشہ آور اشیاء اور ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال، جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند
ضلع ایس پی پر شیخ رشید کا سنگین الزام ،مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ بدعنوان ہیں ، پولس نے بے قصور افراد کو ڈرانے و دھمکانے کی کوشش کی تو میں اسکی مخالفت کرونگا
عائشہ نگر سوئپر کالونی میں چند افراد کے پندرہ، بیس، بیس کمرے، کمزور کالونی کو منہدم کیا جائے گا، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی جان بچ جائے، موت آنے والی ہیں، آۂے گی لیکن احتیاط علاج سے بہتر ہے
مالیگاؤں : 16 اگست(بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں دن بہ دن دن جرائم میں اضافہ ہورہا ہے ۔لوٹمار، غنڈہ گردی، قتل، اقدام قتل کی وارداتیں، تلوار ،بندوق کا بڑی تعدا میں آزادانہ استعمال ہورہا ہے ۔میرے دس سالہ کے دور میں کرائم کے ساتھ غیر قانونی دھندے بھی بند تھے اور جرائم پیشہ افراد پر دبدبہ تھا ۔لیکن مالیگاؤں شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی جو جمعیۃ علماء کے صدر ہیں کے دور اقتدار میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند ہیں ۔غیر قانونی دھندے شہر میں دھڑلے سے جاری ہیں ۔آج شہر میں ایک ایم ایل اے کا محکمہ پولس ، پرانت، ایف ڈی او، اور جرائم پیشہ افراد پر کوئی دبدبہ نہیں رہا ہے ۔اسطرح کا اظہار خیال آج مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید نے اردو میں میڈیا سینٹر پر منعقدہ اردو مراٹھی پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس میں مفتی اسماعیل نے تقریر میں کہا تھا کہ کتا گولی، گانجہ اور نشہ آور اشیاء مالیگاؤں میں کھلے عام فروخت ہورہی ہیں شہر میں لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ اٹھایا لیکن سکا اثر شہر میں نہیں ہوا نہ ہی پولس پر ہوا اسکے برعکس ممبئی میں استعمال ہونے والا ایم ڈی ڈرگس بھی مالیگاؤں شہر میں فروخت کیلئے لایا جارہا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا پاس ایک خبر آئی ہے کہ جس میں ضلع ایس پی نے ایک فریادی کو اپنی آفس میں بلا کر گھنٹوں بیٹھائے رکھا اور دبانے کی کوشش کی اور ڈرایا کہ تم چوریوں کا مال خریدتے ہو ۔مالیگاؤں پولس پر بھی ضلع ایس پی کام دباؤ ہے ۔جسکی وجہہ سے آج جو لوگ ضمانت قبل از وقت کیلئے دوڑ رہیں ہیں ان پر پولس کارروائی نہیں کررہی ہیں اس سے صاف نطر آتا ہے کہ مالیگاؤں پولس پر ضلع ایس پی کا دباؤ ہے ۔جسکی وجہ سے مالیگاؤں پولس صحیح طریقے سے کام نہیں کرہارہی ہے اور اسی لئے بے قصور افراد کو کمپاؤنڈ میں لاکر مارا جارہا ہے جو ایک طرح کا وصولی دستہ بھی بن گیا ہے جس میں جعفر نگر کا ایک کارپوریٹر بھی شامل ہے ۔گر ایسا رہا تو مالیگاؤں شہر میں غنڈہ عناصر کے حوصلے مزید بلند ہونگے اور قانون کا دبدہہ ختم یوگا ۔شیخ رشید نے کہا کہ آج مالیگاؤں شہر میں پولس ڈپارٹمنٹ اپنے طریقے سے کام انجام دے رہے ہیں اور باقاعدہ غنڈہ گردی کرنے اور نشہ آور اشیاء فروخت کرنے والوں پر کارروائی کررہے ہیں ۔لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ ضلع ایس پی بدعنوان ہے ۔اسطرح کا الزام بھی ضلع ایس پی پر شیخ رشید نے لگایا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں غیر قانونی دھندے نہیں کرتا اس لئے پولس سے نہیں ڈرتا اور جو پولس والا غلط طریقے سے عوام میں دباؤ بناکر ڈر پیدا کریگا میں اسکے خلاف ہوں ۔شیخ رشید نے کہا کہ ضلع ایس پی کے خلاف آئندہ ہفتہ وزیر داخلہ سے شکایت کرونگا ۔اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ جھوٹ بولنے میں مفتی اسماعیل ماہر ہیں ۔انہیں صرف بیان بازی آتی ہیں تعمیری کام صرف ہمارے ہیں ۔شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہارون احمد انصاری میرے استاد تھےمجھے پہلی دفعہ سیاست میں لانے والے یہی ہیں انہوں نے مجھے جے اے ٹی میں بلایا تھا اور تب سے میں سیاسی خدمات انجام دے رہا ہوں ۔انہیں کے نام سے آئندہ پندرہ دنوں بعد ہارون احمد انصاری ہاسپٹل کا افتتاح کیا جائے گا ۔مفتی اسماعیل پر یہاں مزید تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بزرگ، بیوہ فنڈ کمیٹی کے چیئرمین ہونے کے باوجود ایم ایل اے نے اب تک صرف سو افراد کو ہی اس فنڈ سے منظوری دلوا ہائی اور اب بھی سینکڑوں افراد وظیفہ کے انتطار میں آس لگائے بیٹھے ہیں ۔شیخ رشید نے نیارپوہ کیا خستہ حالی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں لیڈری کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔انہوں نے شان ہند کا نام لئے بغیر کہا کہ وہ لڑکی عائشہ حکیم کی برابری نہیں کرسکتی ۔اس پریس کانفرنس میں عائشہ نگر سوئپر کالونی حادثہ معاملہ میں آرکیٹیکٹ ہر کارروائی ہوگی ۔کالونی منہدم کرنے کی مخالفت کرنے والے چند افراد کے کالونی کے پندرہ اور بیس بیس کمروں پر قبضہ ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ عوام کی جان بچ جائے، موت آنے والی ہے، آئے گی، لیکن احتیاط علاج سے بہتر ہے اسلئے سوئپر کالونی میں عوام کی جان کی حفاظت کرنا ہمارا مقصد ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com