شہر کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں، کتنا پی بڑا مہا گٹھ بنالو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سامنے نہیں ٹک پاؤگے :آصف شیخ ‏

اب جذباتی نعروں میں شہر گمراہ ہونے والا نہیں ، شہر کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں، کتنا پی بڑا مہا گٹھ بنالو راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سامنے نہیں ٹک پاؤگے :آصف شیخ 

مجلس اتحاد المسلمین مودی امپورٹ پارٹی ہے، اب ہمیں ذات پات اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں کو سبق سکھانا ہے گا :محبوب شیخ 
پولس کے کردار پر آصف شیخ کی سخت تنقید، مالیگاؤں سے ناسک تک کتنے سچن وازے گھوم رہے ہیں ہمیں پتہ ہے 


 
مالیگاؤں : (15 اگست) راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سامنے کتنا ہی بڑا مہا گٹھ بندھن اپوزیشن بنا لے ہمارے سامنے نہیں ٹک سکتے کیونکہ اب شہر کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہیں اور وہ کسی طرح گمراہ ہونے والے نہیں ہیں ۔اسطرح کا اظہار آصف شیخ رشید نے یوتھ کانفرنس سے کیا۔ موصوف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب بس بہت ہوگیا اب ہمیں شہر کی تعمیر کرنا ہے، ہم کب تک ہندو مسلمان اور برادری واد میں تقسیم ہونگے اور کب تک نقصان اٹھائیں گے؟ اب ہمیں ہلہ بول سیاست کرنا ضروری ہے۔شہر میں کچھ لوگوں نے سیاسی دلالی کی اور اپنا جیب بھرنے کا کام کیا ۔شیخ آصف نے اپوزیشن کو للکارتے ہوئے کہا کہ اب آنے والا الیکشن نوجوان لڑے گا ۔انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی اور انکے بھائی اکبر الدین اویسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف جذباتی نعرہ لگا کر نوجوانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں آج صرف 9 مسلم ایم ایل اے ہیں جن میں کانگریس، راشٹروادی، سماجوادی اور مجلس کے اراکین شامل ہیں اگر ہم صرف مسلم نوجوانوں کو سیاسی و مذہبی طور پر اشتعال انگیز تقریر سے بھڑکا کر ایم ایل اے شپ حاصل بھی کرلیں تو ہمیں مہاراشٹر میں اقتدار نہیں مل سکتا ۔ہمیں مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کیلئے سیکولر طاقتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی ہی مہاراشٹر میں مسلمانوں کی خیرا خواہ ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں شرد پوار کی سیاسی حکمت عملی کی وجہ سے فرقہ پرست حکومت کو اقتدار سے بے دخل کیا گیا اور ایک سیکولر حکومت کے قیام میں کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے کہا کہ اگر ریاست میں بی جے پی اقتدار پر آتی تو سی اے اے اور این آر سی مہاراشٹر سے ہی شروع ہوتا ۔شیخ آصف نے مقامی پولس انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں سے ناسک تک کتنے سچن وازے گھوم رہے ہیں ہمیں پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کم میں زیادہ سمجھ لینا چاہئے ۔معصوم عوام پر پولس انتظامیہ ظلم نہ کریں جو گنہگار ہیں ان پر قانونی کارروائی کی جائے جائے ۔اگر کسی کے دباؤ میں معصوم عوام پر پولس ظلم کرتی ہیں تو پھر ہم اسکے خلاف آواز بلند کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ شہر میں کس قسم کے اور کتنے دھندے جاری ہیں اس پر بھی پولس کو نظر رکھنی چاہئے ۔ملک کے موجود حالات پر آصف شیخ نے کہا کہ ہمیں اب ایک نئی طاقت سے آگے آنا ہوگا فرقہ پرست جماعتوں کو اقتدار سے دور رکھنے کیلئے اب ہمیں سیاسی طور پر بیدار ہونا پڑے گا ۔مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں مجلس اتحاد المسلمین اور اسکی ہمنوا جماعتوں کو سبق سیکھنا ضروری ہے ۔اب ہمیں گھر گھر جانا ہوگا ۔عوام میں سیکولر ازم اور راشٹروادی کے نظریہ کو پہنچانا ہوگا ۔
شیخ آصف نے کہا کہ صرف پارلیمنٹ میں تقریر کرنے سے کچھ نہیں ہوتا عوام کے بیچ رہ کر مسائل حل کرنا ضروری ہیں ۔انہوں نے مالیگاؤں کی اپوزیشن جماعتوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ اب تمھارا مقابلہ شہر کے نوجوان کریں گے ۔آصف شیخ نے مالیگاؤں شہر کی تمام عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہا کہ اللہ رب العزت کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں اور عوام کا میں بے حد شکر گزار ہوں کہ آپ لوگوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا،شیخ رشید خاندان کے ساتھ رہے، اچھے اور برے وقت میں آپکا ساتھ رہا۔چاہے مسلم ریزرویشن کی تحریک ہو یا انسانیت بچاؤ سمیتی کی تحریک ہو ہر تحریک کے وقت آپ نے دل کھول کر شیخ رشید خاندان کا ساتھ دیا اور ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہیں ۔بیماری میں دعا کی، خوشیوں میں ہمیں یاد رکھا۔2014 میں اسمبلی الیکشن آیا اس وقت بھی آپ نے ساتھ دیا اور دل و جان سے محنت کرکے کامیابی دلائی ۔2019 کے الیکشن میں ہماری شکست ہوئی اسکے بعد بھی آپ نے میرا ساتھ نہیں چھوڑا اور آپ آج تک ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں ۔شیخ آصف نے یہ بھی کہا کہ آج جب میں کانگریس کو چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہوا تب بھی آپکا ساتھ رہا ہے۔ نوجوان کا حوصلہ، بزرگوں کی محبت، ماں بہنوں دعائیں، اور ورکروں کی دن رات کی محنت ہمارے ساتھ رہی ہیں آپ سب لوگ ہمارے ساتھ ایک مضبوط قلعے کی طرح کھڑے رہیں اور آج تک آپ سب لوگ میرے اور میرے خاندان کے سکھ دکھ کے اچھے ساتھی ہیں ۔میں آپکا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ یہ ساتھ ہمیش قائم رہے ۔انہوں نے 15 اگست یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ مولانا ابوالکلام آزاد سمیت علماء نے ملک کو آج ہی کے دن آزاد کروایا تھا لیکن آج ہمیں فرقہ پرست طاقتوں سے لڑنے کیلئے ایک اور جنگ آزادی کی ضرورت ہے۔شہر کی تعمیر اور تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کیلئے نوجوانوں کو آگے آنے کیا اپیل کی ۔اس یوتھ اجلاس میں مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے یوتھ صدر محبوب شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی بی ٹیم ایم آئی ایم (مودی امپورٹ پارٹی)ہے ۔مودی شاہ کی حکم شاہی کے خلاف شردپوار کی قیادت ضروری ہے ۔ملک میں ذات پات اور مذہب کی سیاست کرنے والی بی جے پی ہیں اور اسکی سپورٹ ایم آئی ایم کرتی ہیں ۔بنگال میں مسلمانوں نے ایم آئی ایم کو روکا اور بی جے پی کو گھر جانا پڑا۔محبوب شیخ نے کہا کہ جب جب بی جے پی مسائل میں گھرتی ہیں تب تب مجلس اتحاد المسلمین اسکا ساتھ دیتی ہیں۔موصوف نے کہا کہ ہم مولانا آزاد کے خیالات کے ماننے والے ہیں ۔مجلس اتحاد المسلمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے کسی کیلئے سپاری لیکر ملک کا نقصان نہ کریں ۔انہوں نے کورونا وباء میں شہر کیا خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں ہر مرض کی دوا ہے۔یہاں محبوب شیخ کا والہانہ استقبال کیا گیا اور مجلس اتحاد المسلمین و جنتادل اور بی جے پی کو چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہونے والے درجنوں افراد کا استقبال کیا گیا ۔اس اجلاس میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر اعجاز عمر ۔راجیندر بھونسلے ، مائناریٹی کے مجاھد ساگر، جابر شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس پروگرام کی نظامت مشہور ناظم مشاعرہ ارشاد انجم نے انجام دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے