ہرن باری ڈیم اوور فلو، گرناڈیم میں 78 اور چنکاپور ڈیم میں 11 ملی لیٹر بارش کا ریکارڈ
مالیگاؤں 31 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ ) موسلا دھار بارش سے ہرن باری ڈیم اوور گلو ہوگیا ہے جبکہ چنکا پور ڈیم کے اطراف میں ہونے والی بارش کے علاقہ کو گرنا کھورے کے نام سے جانا جاتا ہے ان علاقوں میں رم جھم اور موسلا دھار بارش کا آغاز ہوا۔ اس ضمن میں محکمہ ایری گیشن نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ گذشتہ کل ہوئی بارش میں شہر کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے گرناڈیم میں 78 اور چنکاپور ڈیم میں 11 ملی لیٹر بارش ہوئی اس بارش سے اب تک جنکاپور ڈیم میں ایک ہزار 977 ایم سی ایف ٹی اور گرناڈیم میں 8ہزار 330 ایم سی ایف ٹی کا ذخیرہ ہو گیا ہے وہیں شہر کی موسم ندی کو سیراب کرنے والا ہرن باری ڈیم اوور فلو ہے اور فی الحال اس ڈیم سے 56 کیوسیس پانی موسم ندی میں بہنے کا خلاصہ بھی متعلقہ محکمہ نے کیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر مالیگاؤں میں 32 ملی لیٹر بارش کا ریکارڈ ہوا یاد رہے کہ یہ ریکارڈ کل شام میں بارش کا ہے اور کل رات سے جس طرح سے موسلا دھار بارش ہو رہی ہے اس میں اس کا ریکارڈ شامل نہیں ہے. اگر اس بارش کا بھی سراسری اندازہ لگایا جائے تو شہر میں ایک اندازہ کے مطابق 75 سے 80 ملی لیٹر بارش ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ سٹانہ 32 ٹھینگوڑا میں 05 کلون میں 10 راول گاؤں میں 25 لکھما پور میں 29 اور مئ شی میں 22 ملی لیٹر بارش کا ریکارڈ ہوا ہے اس بارش سے کسان طبقہ اور عوام میں خوشی اور اطمینان کا ماحول دکھائی دیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com