چالیسگاؤں میں سیلاب ، کئی مکانات و دکانیں زیر آب ، پیر موسیٰ قادری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ میں سیلاب پانی داخل ‏

چالیسگاؤں میں سیلاب ، کئی مکانات و دکانیں زیر آب ، پیر موسیٰ قادری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ میں سیلاب پانی داخل 

  

 چالیسگاؤں ۔اورنگ آباد ہائی وے بند ، درجنوں دیہات کا رابطہ منقطع ، بجلی نظم ٹھپ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا 

 

جلگاؤ‍ں :31 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ)  پیر کی رات اور منگل کی صبح سے مہاراشٹر کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش نے تباہی مچائی ہے ۔خبروں کے مطابق چالیس گاؤں میں تیز بارش سے ندی نالے بھر گئے ۔چھوٹے چھوٹے ڈیم اوور فلو ہونے سے چالیس گاؤں میں سیلاب آگیا ہے ۔چالیس گاؤں اورنگ آباد روڈ بند کردی گئی ہیں ۔شہر میں دکانیں، مکانات اور بڑی بڑی عمارت سیلاب کی زد میں آچکی ہیں ۔حضرت موسیٰ قادری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ کے گرد بھی پانی بھر گیا ہے ۔اطلاع کے مطابق چالیسگاؤں شہری اور دیہی علاقوں میں منگل سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے علی الصبح ڈونگری اور تیتور ندیوں میں طغیانی آنے سے سیلابی صورت حال درپیش ہوگئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چالیس گاؤں کے جنوب میں واقع وگھاڈو ، واکدی ، روکڈے ، واگھلے ، بانگاؤں دیہاتوں میں ندیوں کا پانی گھس گیا ہے۔  آدھی رات اور علی الصبح سیلاب کی وجہ سے مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔  کئی جانوروں کو بہہ گئے ہیں۔پورے تعلقہ میں 14 منی ڈیموں میں سے 10 ڈیمز اور فلو ہوگئے ہیں۔  چالیسگاؤں میں حضرت موسیٰ قادری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ پر پانی بھر گیا ہے اس علاقے کے ساتھ ساتھ مین بازار پیٹھ ، دوست ٹنکی کا علاقہ سیلاب میں ڈوب گیا ہے۔ شیواجی گھاٹ علاقے میں دکانیں زیر آب آگئی ہیں۔  اس سے ان دکانداروں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔  تیتور ندی میں طغیانی کی وجہ سے گھاٹ روڈ پر پرانے پل پر پانی بھر گیا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 546 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔ منیار ڈیم سے پانچ ہزار کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے۔  ندی نالے بہنے لگے ہیں اور گرنا ڈیم سے جمعہ کو ڈیم سے 1500 کیوسک پانی چھوڑا گیا ۔آج صبح سے  پانی کا اخراج  شروع ہوا ہے۔ محکمہ آبپاشی نے دوپہر کے وقت سیلاب کے امکانات کے پیش نظر ندی نالوں کے کنارے رہنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے الرٹ جاری کر کہا کہ مزید موسلا دھار بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔بارش کے پانی سے چالیسگاؤں ۔اورنگ آباد ہائی وے بند کردیا گیا ۔اطراف کے درجنوں دیہات کا رابطہ چالیس گاؤں سے منقطع ہوگیا ہے بجلی نظم بالکل ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ۔ضلع انتظامیہ نے ایس آر ایف کی مدد کا مطالبہ کیا ہے ۔اس دوران بارش سے فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ایسی معلومات محکمہ زراعت نے دی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے