ہم نے بھید بھاؤ کئے بغیر ہر طبقہ سے منسلک افراد کو راشٹروادی کانگریس پارٹی میں اولیت دیہم پر کام رکوانے کا الزام لگانے کا جملہ کہنا ہی موجودہ ایم ایل اے کی ناکامی کا ثبوت : شیخ آصف ‏

ہم نے بھید بھاؤ کئے بغیر ہر طبقہ سے منسلک افراد کو راشٹروادی کانگریس پارٹی میں اولیت دی

ہم پر کام رکوانے کا الزام لگانے کا جملہ کہنا ہی موجودہ ایم ایل اے کی ناکامی کا ثبوت : شیخ آصف

فرقہ پرستوں کو دندان شکن جواب دینے والے آصف شیخ ہی شہر کی سیاسی رہنمائی کے قابل ہیں:اعجاز عمر


مالیگاؤں : 18 جولائی (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانے کیلئے شرد پوار کے خیالات 80 فیصد سماجی کام اور 20 فیصد سیاست کو لیکر عوام کے بیچ جارہے ہیں ۔اسی سلسلے میں ہم نے مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے چار ایگزیکٹو صدرور ،ایک مہیلا صدر اور دو مہیلا ایگزیکٹو صدور کو نامزد کیا ۔اسی طرح اقلیتی سیل، سیوا دل اور بیوپاری سیل کی تشکیل دی اور ان تمام عہدیداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہی اپنی اپنی باڈی پندرہ استاد سے قبل تشکیل دیں ۔اسی طرح شہری سطح پر این سی پی کی باڈی میں بھی نمائندگی کا سلسلہ جاری ہے اور ون بوتھ الیون یوتھ، اسٹوڈنٹس ونگ ،یوتھ ونگ وغیرہ کی تشکیل جاری ہیں اور عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ وہ اس بار این سی پی کو کامیاب کر میونسپل کارپوریشن میں اکثریت دیں اور شہر کی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔اسطرح کا اظہار آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں این سی پی بھون میں منعقدہ تقریب استقبالیہ سے آصف شیخ نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ آج شہر ہر طریقہ سے پسماندگی کا شکار ہوتا جارہا ہے ۔شہر کا نمائندہ دو سالوں سے عوامی کاموں کی ادائیگی میں ناکام ہورہا ہے ۔آج دو سال بعد انہوں نے منہ کھولا بھی تو ہم پر الزام لگایا کہ ہم کام کرنے نہیں دے رہے ہیں جبکہ مفتی اسماعیل نے یہ جملہ بول کر ثابت کردیا کہ وہ ناکام ہوگئے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہمیں کام کرنے کا تجربہ ہے ہم نے ماضی میں بھی بنکروں، مزدوروں، تعلیم ،تجارت، امیر، غریب عوام کے کام کئے ہیں اور زیر جلد ہی شہر دیکھے گا کہ کس طرح این سی پی لیڈران مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کررہے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں شہری ایم ایل اے دو مرتبہ کورنٹائن ہوگئے ۔شہر میں غریب پریشان تھا، بنکر مزدور پریشان تھے ۔عوام پریشان رہی لیکن عوام کی مدد کرنے ایم ایل اے نہیں آئے۔ان دو سالوں میں پاورلوم صنعت کی خراب صورتحال کا ذمہ دار بھی ایم ایل اے ہی ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ این سی پی کے تمام عہدیداران اور مختلف سیل کے نوجوانوں اور ورکر ایم ایل اے کی ناکامیوں کو عوام کے بیچ لیجائیں اور بتائیں کہ جس طرح شیخ آصف نے بی جے پی کی حکومت سے لڑ کر کروڑوں روپے کا فنڈ لایا بالکل اسکے برعکس سیکولر حکومت ہونے کے باوجود مفتی اسماعیل ناکام ہوگئے ۔انہوں نے مالدہ، دیانہ، درے گاؤں ،رمضان پورہ سمیت مالیگاؤں کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی کیلئے اپنے مستقبل کے عزائم کو پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کو این سی پی سے جڑنے اور شردپوار، اجیت پوار ،جینت پاٹل اور چھگن بھجبل کی رہنمائی میں کام کرنے کی اپیل کی ۔شیخ آصف نے کہا کہ ایک مشن بنا کر ہمیں شہر کی تعمیر کیلئے آگے آنا ہوگا ۔کسی بھید بھاؤ کے بغیر ہم نے ہر طبقہ سے پارٹی میں نمائندگی دی ہے ۔اس موقع پر نومنتخب ایگزیکٹو صدر اعجاز عمر، شاہد ریشم والا، شکیل شاہ ،شاہینہ انصاری ،یاسمین سید ،ایڈووکیٹ سونونے، ایگزیکٹو صدرآننت بھیکا بھونسلے، سمیت مائناریٹی سیل کے صدر انصاری ندیم احمد اور ایگزیکٹو صدر جہانگیر خان، سیوا دل سیل کے صدر ریاض علی و انصاری شفیق احمد ایگزیکٹو صدر، بیوپاری سیل کے جاوید خان،گرو وار وارڈ بلاک صدر غازی مظفر حسین، نثار احمد پیر محمد بھنگار والے روی وار وارڈ بلاک صدر تمام عہدیداروں کا شیخ آصف کے ہاتھوں استقبال کیا گیا ۔یہاں اعجاز عمر نے کہا کہ آصف شیخ اور میں کارپوریشن میں ساتھ ساتھ کام کر چکے ہیں ۔شیخ آصف کو اللہ پاک نے مالیگاؤں کی رہنمائی کیلئے منتخب کیا کیونکہ شیخ آصف نے فرقہ پرست حکومت میں ایم ایل اے رہتے ہوئے ان سے آنکھ میں آنکھ ملا کر دندان شکن جواب دیا اور بلا خوف ممبئی میں ڈٹے رہے۔انہوں نے کہا کہ شرد پوار ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے فرقہ پرست پارٹی کو سیکولر بنادیا ۔اعجاز عمر نے کہا کہ آج ہمیں مل جل کر کام کرنا ہے اور شہر کی ترقی میں اپنا ہاتھ لگانا ہے ۔اس موقع پر ایڈوکیٹ سوچیتا سونونے اور سید یاسمین، شاہد ریشم والا، ریاض علی، شکیل شاہ شکیل جانی بیگ وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے