"رسیکا ۔ آصف" کی شادی "لو جہاد نہیں" ، دس سالہ محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے : پرساد اڑگاؤنکر ہندو ۔ مسلم خاندان کے درمیان رشتہ اور شادی کا فیصلہ ‏

"رسیکا ۔ آصف" کی شادی "لو جہاد نہیں" ، دس سالہ محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے : پرساد اڑگاؤنکر 

 ہندو ۔ مسلم خاندان کے درمیان رشتہ اور شادی کا فیصلہ ، سماج دشمن عناصر نے دعوت نامہ واٹس ایپ پر وائرل کر "لو جہاد" کی افواہ پھیلا دی


گنگا جمنی تہذیب کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی سازش ناکام ، ریاستی وزیر بچھو کڑو کی ناسک آمد رسیکا ۔آصف کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی، شادی میں شرکت کا اعلان 


ناسک :17 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مختلف مواقع پر ملک بھر میں کہیں بھی گنگا جمنی تہذیب کو ضرب لگانے کی مذموم کوششیں جاری رہتی ہیں لیکن قومی یکجہتی کے علمبردار اس سازش کو ناکام بنادیتے ہیں ۔ایسا ہی قومی یکجہتی سے سرشار دو مذاہب کے درمیان ہونے والا رشتہ بھی فرقہ پرستوں کی آنکھ میں کانٹا بن کر چھبنے لگا لیکن اس سازش کو ناسک کو ہندو مسلم اتحاد نے ہزارہ پارہ کردیا اور یکجہتی غالب رہی ۔بیباک نیوز کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق 23 سالہ رسیکا ۔آصف خان کی شادی لو جہاد نہیں بلکہ دس سالہ محبت کا اٹوٹ رشتہ ہے ۔اسطرح کا اظہار آج ناسک شہر میں ٹی وی میڈیا نمائندوں سے رسیکا کے والد اڑگاؤنکر نے کیا۔بیباک کو موصول ویڈیو نیوز کے مطابق رسیکا پرساد اڑگاؤنکر ۔ آصف خان منظور خان کی شادی کا دعوت نامہ واٹس ایپ پر وائرل کر سماج دشمن عناصر نے لو جہاد کا شوشہ چھوڑ کر ہندو مسلم اتحاد کی فضا کو ضرب پہنچانے کی مضموم کوشش کی ہے ۔اڑگاؤنکر نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آصف رسیکا ایک اچھے 'پریمی' ہے ۔آصف خان نے رسیکا سے محبت کیا اسے گریجویٹ بنایا اور اب شادی کا رشتہ لیکر آصف اور اسکے والدین ہمارے گھر آئے ۔ رسم رواج کے مطابق لڑکی کو دیکھا، ہم نے مہمان نوازی کی ۔اڑگاؤنکر نے مزید بتایا کہ پھر ہم آصف کے گھر گئے اسکے گھر کا ماحول دیکھا اور پھر لڑکا لڑکی اور دو خاندان کا آپس میں دیکھ دکھاؤ مکمل کیا گیا اور باقاعدہ طور ایک نیا رشتہ طئے ہوا اور اسکا دعوت نامہ (شادی کارڈ) پرنٹ کر رشتہ داروں اور متعلقین میں تقسیم کیا گیا کہ فلاں تاریخ کو شادی کی رسم ادا کی جائے گی ۔اڑگاؤنکر نے بتایا کہ کسی سماج دشمن عناصر نے میری بیٹی کی شادی آصف خان سے ہورہی ہے کہہ کر لو جہاد کی افواہ پھیلا دی جس سے دونوں خاندان کو ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔اڑگاؤنکر نے کہا کہ ہمیں دھمکی بھرے فون آرہے ہیں ۔اس پریس ملاقات میں رسیکا نے کہا کہ ہمارا پیار پاکیزہ محبت کی علامت ہے اور ہم روایتی انداز میں شادی کررہے ہیں۔لو جہاد کی افواہ پھیلانے کی وجہ س سے صرف ہمارا ہی دل دکھا ہے ۔یہاں ٹی وی چینل کے  نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف خان نے بتایا کہ پیار آندھا ہوتا ہے ۔آصف نے کہا کہ ہم بھاگ کر شادی نہیں کررہے تھے ہم سب کے سامنے شادی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہا ہمیں جس طرح سے دھمکی دی جارہی ہیں اور سوشل میڈیا پر لعن تعن کیا جارہا ہے آئندہ ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد بیباک نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق   مہاراشٹر کے وزیر بچھو کڑو نے ناسک پہنچ کر کے ساکن رسیکا کے  اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکے ساتھ اظہار ہمدردی ہیش کرتے ہوئے انکا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ آپ بلا خوف و خطر شادی کا وقت طئے کریں، میں خود شادی میں آؤں گا اور وقت پڑا تو ضرور ڈانس بھی کروں گا ۔اس موقع پر رسیکا کے مکان پر آصف کی والدہ، والد، بہن سمیت دونوں خاندان کے افراد بھی موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے