مالیگاؤں سے چالیسگاؤں جارہی بس حادثے کا شکار،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
مالیگاؤں : 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) صبح 10 بجکر 39 منٹ پر مالگاؤں سے چالیسگاؤں جارہی بس نمبر MH,07 C 9261 کے ڈرائیور کو چکر آیا اور وہ چالیسگاؤں روڈ ، بودھے پھاٹا پر سڑک کے کنارے گڑھے میں جا گری۔خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور ہائی وے پر گشت کرنے والی ایمبولینس کے بنٹی شنڈے نے ڈرائیور پوپٹ پوار کو اپنی ایمبولینس سے فوری طبی امداد فراہم کروائی اور جنرل اسپتال لے جایا گیا اور باقی مسافروں کے لئے متبادل بس کا انتظام کیا گیا ۔
خیال رہے ہائے وے پر روڈ حادثے کی صورت میں ایمبولینس وغیرہ جیسے کسی مدد کی ضرورت ہو تو 8600172071 پر گشت کرنے والی ایمبولینس کے ڈرائیور بنٹی شنڈے کو کال کرسکتے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com