اناج گھوٹالہ کی خبر شائع نہ کر لاکھوں روپے فروطی لینے کا الزام ، 18 صحافیوں پر ای ڈی کی نظر، اب تک 19 افراد گرفتار
نادیڑ : 11 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اناج گھوٹالہ ریکیٹ کو منظر عام پر نہ لانے کیلئے لاکھوں روپے فروطی لینے کے شک میں صحافیوں پر ای ڈی کی نظر لگی ہوئی ہیں ۔اس واقعہ کے بعد سے ناندیڑ کے 18 صحافی ای ڈی کی رڈار پر ہیں اور جلد ہی ان صحافیوں کو تفتیش کیلئے حراست میں لئے جانے کے امکانات بتائے جاتے ہیں۔ ای ڈی کے ذرائع نے بتایا کہ کروڑوں روپئے کے اناج گھوٹالہ ریکٹ کے سرغنہ اجئے باہیتی سے گھوٹالے کی خبر کی اشاعت نہ کرنے کیلئے ان 18 صحافیوں نے لاکھوں روپئے کی فروطی لی تھی۔ اجئے باہیتی ان دنوں ای ڈی کی کسٹڈی میں ہے۔ واضح ہو کہ اجئے باہیتی نے ناندیڑ ضلع کے نائیگاؤں میں انڈیا ایگرو اناج لمیٹیڈ نامی کمپنی قائم کی تھی جہاں اناج کی پروسیسنگ کی جاتی تھی۔ لیکن کمپنی کے مالک اجئے باہیتی نے کھلے بازار سے اناج خریدنے کے بہانے سپلائی محکمہ کے افسران، گودام کیپر اور راشن دُکانداروں سے ساز باز کرکے حکومت کی جانب سے غریبوں کیلئے فراہم کئے جانے والے راشن کے اناج کالاکھوں روپئے کا ذخیرہ بلیک میں خرید کر اپنے گوداموں میں بھرلیاتھا۔ اس وقت کے ڈی ایس پی نے چھاپہ مارکر 18 ٹرک مال ضبط کئے تھے۔ تب سے ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر فرار ہے۔ سی آئی ڈی نے اس معاملہ کی تحقیقات کرکے 19 ملزمین کو گرفتار کیاتھا۔ اجئے باہیتی بھی ضمانت پر رہاہوگیاتھا لیکن کروڑوں روپئے کے اس گھوٹالے کی تحقیقات اب ای ڈی کے سپرد ہے۔ ای ڈی نے حال ہی میں کمپنی مالک واناج گھوٹالے کے سرغنہ اجئے باہیتی کوگرفتار کیاتھا۔ عدالت کے حکم سے وہ ای ڈی کی کسٹڈی میں ہے۔ تفتیش کے دوران اس نے ناندیڑ کے 18 صحافیوں کی فہرست ای ڈی کو دی ہے جنہوں نے نیوز شائع نہ کرنے کیلئے لاکھوں روپئے کی فروطی لی تھی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com