پاورلوم بند کی تنخواہ نہیں ملی تو سخت تحریک کا انتباہ ، مزدور یونینوں کا ایڈیشنل کلکٹر کو محضر نامہ ‏


پاورلوم بند کی تنخواہ نہیں ملی تو سخت تحریک کا انتباہ ، مزدور یونینوں کا ایڈیشنل کلکٹر کو محضر نامہ 

جمعہ کو تنخواہ کے وقت مزدور حضرات اپنے سیٹھ سے بند کی کھوٹی طلب کریں :مزدور یونین 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مالیگاؤں :24 جون (پریس ریلیز) پاورلوم بند کو لیکر بدھ کے روز مشترکہ مزدور یونین کے ذمہ داروں نے اڈیسنل کلکٹر کو ایک میمورنڈم دیکر بند کی مخالفت میں اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ 40سے 50 مزدوروں کے ساتھ یونین کے نمائندہ وفد نے ایک مورچہ کی شکل میں کلکٹر افس میں حاضری لگائی اور کلکٹر دھننجئے نگم کو بند کی وجہ سے مزدوروں کے مالی نقصانات کے بارے میں بتایا پورے ہفتہ میں اگر 3000ہزار کا کام کرنے والے مزدور تین دن ہی کام کر ے اور اسکو ادھی پگار یعنی 1500 روپے ملے تو وہ کیا کریگا اناج راشن کی فکر کریکا یا دواخانہ بسی وغیرہ ہفتہ واری خرچ کی فکر کریگا 
اس مورچہ کی قیادت ناسک سے آئے سیٹو یونین کے ضلعی ذمہ دار تکارام سونجے اور مالیگاوں سیٹو یونین کے ذمہ دار رمیس جگتاپ نے کی ۔
 کلکٹر کو بتایا کے لاک ڈاوٴن کے بعد پاور لوم مالکان کے بار بار بند سے مزدوروں کے گھر میں بھوک مری کی حالات ہوگی ہے 
وفد نے کلکٹر کو لیبر آفیسر کی لاپروائی کی شکایت کرتے ہو لیبر ڈپارٹمنٹ کو سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اسی دوران وفد میں شامل مزدوروں نے بھی سیٹھ کی طرف سے ہونے والی تکلیف اور پریسانی کو کلکٹر کے سامنے رکھا 
کلکٹر کے یقین دلانے کے بعد مزدور یونین کا نمائندہ وفد لیبر افس پہنچا جہاں لیبر افسر غیر حاضر ہونے کی وجہ سے یونین کے نمائندے افس میں ہی نعرے بازی کرنے لگے اخیر لیبر افسر کے آنے پر میمورنڈم دینے کے بعد مزدور یونین کے نمائندوں نے مزدوروں سے بھی گزارش کی کے جمعہ کو پگار کے ساتھ بند کی کھوٹی کا مطالبہ اپنے سیٹھ سے کرے اور ایکتا اور طاقت کے ساتھ اپنا حق مانگے ۔
اظھر خان اور اشفاق سائزر نے سائزنگ مالکان سے بھی وارپر اور وائنڈینگ مشن پر کام کرنے والے مزدوروں کو کھوٹی دینے کا مطالبہ کیا ۔میتھا یونین کے ذمہ دار نفس میتھا اور عقیل میتھا نے گھڑی لگانے والے میتھا حضرات کی نمائندگی کی  
اس کثیر الافراد وفد مزدوروں کے ساتھ ساتھ مارکس وادی کمنسٹ پارٹی اور مالیگاوں سائزنگ یونین اظھر خان، اشفاق سائزر، ناسک ضلع ینتر مارک ۔ واجد شیخ، اسمعیل انصاری جنید احمد ،ال میتھا یونین عقیل شیخ، نفیس، انصاری، مالیگاوں گانٹھ پیکنگ ورکرس یونین، اکبر خان، انوار احمد، امن گٹنھی یونین خالد چندن بنارسی کے ساتھ ساتھ مزدور وں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے