کورونا کی نئی شکل کے ڈیلٹا پلس وائرس سے پہلی موت، انتظامیہ مستعد،ماہرین صحت کا انتباہ ‏

کورونا کی نئی شکل کے ڈیلٹا پلس وائرس سے پہلی موت، انتظامیہ مستعد،ماہرین صحت کا انتباہ 


حیدرآباد: 25 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا کی تیسری لہر کے ممکنہ خدشات کے درمیان ہندوستان میں پہلی بار کورونا وائرس کی نئی شکل کے ڈیلٹا پلس پلس نامی وائرس سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے اجین میں ڈیلٹا پلس وائرس سے ہونے والی موت کی اطلاع ملی ہے ۔خیال رہے کہ ابھی تک مدھیہ پردیش میں پانچ افراد ڈیلٹا پلس سے متاثر ہوئے ہیں۔ان میں سے چار افراد صحتیاب ہوئے اور ایک کی موت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی نے ابھی تک کورونا ویکسین نہیں لی تھی۔صحت یاب ہونے والے چاروں نے پہلے ہی کورونا ویکسین لی تھی ۔ تاہم ویکسین لینے کے باوجود ڈیلٹا پلس نے ان پر حملہ کیا۔ اسطرح کی خبر ایک نجی نیوز پورٹل نے شائع کی ہے ۔ ماہرین صحت نے انتباہ دیا ہے کہ جن لوگوں نے ویکسین لی ہے ان کو بھی چوکس رہنا چاہئے۔ادھر مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے 21 مریض سامنے آئے ہیں جس پر مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے ۔وہیں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے ہنگامی اجلاس طلب کر آکسیجن سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے احکامات دیئے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے