کورونا : مہاراشٹر کے 7 گاؤں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ، نائب وزیر اعلیٰ کے گاؤں کا بھی شمار ‏

کورونا : مہاراشٹر کے 7 گاؤں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ، نائب وزیر اعلیٰ کے گاؤں کا بھی شمار 



پونے: 25 (جون) مہاراشٹر کے پونہ ضلع میں یوں تو کورونا کی دوسری لہر سست پڑ چکی ہے لیکن بارامتی تعلقہ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع بارامتی کے تعلقہ میں وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا گاؤں کاٹیواڑی بھی واقع ہے اور یہاں بھی کورونا کے مریضوں کی تصدیق کی جا رہی ہے۔ لہذا انتظامیہ نے کاٹیواڑی سمیت علاقہ کے 7 گاؤں میں لاک ڈاؤں نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پونہ ضلع کے بارامتی تعلقہ کی بڑی آبادی والے گاؤں میں کورونا کے کافی مریض پائے گئے ہیں۔ بارامتی میں دوسری لہر کے دوران کورونا کے یومیہ 500 کیسز رپورٹ ہو رہے تھے لیکن اب ان میں کمی آ گئی تھی۔ اب ریاست میں لاک ڈاؤں سے راحت دیئے جانے اور لوگوں کی طرف سے اصولوں کی خلاف ورزی کئے جانے کے بعد کورونا کے معاملوں میں پھر اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔
بارامتی تعلقہ کے انتظامی افسر دادا صاحب کامبلے نے تعلقہ میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان گاؤں میں 7 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ 
خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے گاؤں کاٹیواڑی میں انتظامیہ کی جانب سے اینٹی جن ٹیسٹ کیا گیا جس میں 27 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے۔ اتنی بڑی تعداد میں مریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو پائے جانے کے بعد گاؤں کے باشندگان اور انتظامیہ نے مشترکہ طور پر گاؤں کو سات دن تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔
بارامتی میں تاحال 25 ہزار 431 مریضوں کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جن میں سے 24474 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی۔ بارامتی شہر اور تعلقہ میں اس وقت بھی تقریباً 950 کورونا کے معاملے فعال ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے