پاورلوم بند کے فیصلے پر محکمہ پولس کی ہدایت جاری ، زبردستی پاورلوم کارخانے بند کروانے پر ہوگی کارروائی
مالیگاؤں :21 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی بنکر تنظیموں کی جانب سے مختلف مطالبات کو لیکر 22 جون بروز منگل سے مالیگاؤں شہر کی دھڑکن مانی جانے والی پاورلوم صنعت کو بے مدت بند کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کو لیکر شہر کی کئی پاورلوم تنظیموں نے حمایت کا اعلان بھی کیا ہے ۔لیکن اسکے برعکس شہر کی مزدور یونین بھی مزدوروں کی تنخواہ کو لیکر میدان میں آگئی ہیں ۔اس درمیان شہر میں پاورلوم بند کے فیصلے کو لیکر کسی طرح کا کوئی تنازعہ پیدا نہ ہو اس مقصد کے تحت محکمہ پولس کی جانب سے معقول پولس بندوبست بھی کیا جائے گا ۔ وہیں آج دوپہر شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں 22 جون سے بے مدت بند ہونے والے پاورلوم لوم کارخانوں کے متعلق تفصیلات پیش کرتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے کہ پاورلوم کاروبار بند کے دوران جاری کسی بھی کارخانے کو
جبراً بند کروانے کی کوشش نہ کی جائے ، اگر کسی شخص کی جانب سے زبردستی پاورلوم کارخانہ بند کروانے کی شکایات موصول ہوتی ہے تو محکمہ پولس کی جانب سے ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ، لہذا پاورلوم بند کے دوران محکمہ پولس کا تعاون کریں ایسی اپیل محکمہ پولیس کی جانب سے کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com