نوجوانوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آئندہ میئر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہوگا:شیخ آصف ‏


نوجوانوں کا جذبہ بتا رہا ہے کہ آئندہ میئر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہوگا:شیخ آصف

این سی پی کی 22 ویں یوم تاسیس پر پرچم کشائی، بزرگوں میں تحائف و عوام میں 22 کلو کیک کی تقسیم


مالیگاؤں : 10 جون (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر کے نوجوانوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی سے جڑ کر تعمیری کاموں کی انجام دہی کا بیڑا اٹھایا ہے ۔شہر کا نوجوان طئے کرچکا ہے کہ وہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے محنت کریگا اور مجھے امید ہے کہ آئندہ کارپوریشن چناؤ میں این سی پی اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہر سیٹ پر الیکشن لڑے گی اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے آئندہ میئر این سی پی کا کارپوریشن پر بیٹھائے گی اور آئندہ ایم ایل اے بھی این سی پی کا ہی ہوگا ۔موصوف نے نوجوانوں کے جوش و خروش کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اگر این سی پی نے دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیا تو انشاءاللہ ممبر آف پارلیمنٹ بھی این سی پی کا ہی منتخب ہوگا ۔اسطرح کا اظہار آج مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید نے این سی پی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر این سی پی بھون پر منعقدہ تقریب سے کیا ۔موصوف نے صبح 10 بجکر 10 منٹ پر پرچم کشائی کی ۔اس موقع پر 22 بزرگ شہریوں کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔شیخ آصف نے کہا کہ کچھ لوگ سی اے اے اور این آر سی کے متعلق عوام کو گمراہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک مہاراشٹر میں ہماری حکومت ہیں تب تک سی اے اے اور این آر سی لاگو نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر کارپوریٹر عتیق کمال نے کہا کہ شیخ آصف کے آنے سے راشٹروادی کانگریس پارٹی میں نیا جوش پیدا ہوا ہے انہوں نے اس انوکھے پروگرام کی ستائش بھی ۔ این سی پی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر بعد نماز عصر این سی پی بھون کی چھت پر 22 کلو گرام کا این سی پی کی نشانی والا کیک تیار کر اسے عوام میں تقسیم کیا گیا ۔صبح و شام کے دونوں پروگراموں میں شکیل جانی بیگ، رفیق شیخ افضل، رفیق شیخ بشارت، دنیش ٹھاکرے، منان بیگ ،فاروق قریشی، ندیم پھنی والا، مجاھد خان، شفیق بھنیہ، عبدالقیوم اجو لہسن والا سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

bebaakweekly.blogspot.com