واہ رے مودی تیرا کھیل ، کھا گئے راشن پی گیا تیل، مہنگائی و پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ و مودی سرکار کے خلاف احتجاج
شیخ رشید کی قیادت میں کانگریس پارٹی کا شہر کے چھ پیٹرول پمپ پر انوکھا آندولن
مالیگاؤں : 11 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ)مودی سرکار مردہ باد ،پیٹرول کے دام سو روپیہ کے پار، ہائے ہائے مودی سرکار، واہ رے مودی تیرا کھیل ۔ کھا گئے راشن پی گیا تیل جیسے فلک شگاف نعروں کے بیچ مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی نے شہر کے چھ مقامات پر واقع پیٹرول پمپ پر انوکھا احتجاج کیا ۔آج جمعہ کو سہ پہر تین بجے شہر کے کسمبا روڈ پر واقع دلاور پمپ،اور دھرن گاؤں والے کے پمپ پر شیخ رشید کی قیادت میں احتجاج کیا گیا اور یہاں سرکار کے خلاف عام ناراضگی کا اظہار کیا گیا ۔یہاں سے ہوتا ہوا یہ احتجاجی قافلہ آگرہ روڈ پر واقع بس اسٹینڈ کے سامنے پہلا پمپ، رمیش پیٹرول پمپ، نیشنل پمپ اور عبد المطلب پیٹرول پمپ پر کانگریس ورکرس نے زبردست احتجاج کیا ۔اس موقع پر مودی سرکار کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا گیا ۔بیباک نیوز دھرنے اندولن کے قائد و مالیگاؤں کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے عام انسان کی زندگی اجیرن ہوتی جارہی ہے ۔اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے ۔روز بروز پیٹرولیم مصنوعات کے دام میں اضافہ ہورہا ہے اور مودی سرکار پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس پارٹی کی مرکز میں حکومت تھی تب گیس اور پیٹرول کے دام کنٹرول میں تھے ۔پوری دنیا میں مہنگائی تھی اور اسوقت ہندوستان میں معیشت اپنی جگہ پر قائم اور قابو میں تھی ۔لیکن جب سے مودی سرکار مرکز میں اقتدار پر آئی ہے ان سات سالوں میں ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور مودی سرکار اسے قابو میں رکھنے کی بجائے عوام کو جذباتی سیاست میں الجھا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی نکمی اور ناکارہ سرکار کے خلاف احتجاج کر یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی چیزوں کا دام کم کریں اور عوام کو خوشحال زندگی گزارنے کا موقع دیں ۔اس دھرنے میں زینو پٹھان، اصغر مقادم ۔شاکر شیخ، کارپوریٹر نہال حاجی ،معاون کارپوریٹر جبار ٹھیکہ دار، سلیم ٹیکسی والے، کارپوریٹر وٹھل بروے ،بابا بھائی، کارپوریٹر عزیز ملا، شاہد قاضی، شہاب الدین، غوث ممبر سمیت کانگریس ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com