دس بچوں کی پیدائش کا دعویٰ کرنے والی خاتون گرفتار، حیران کن وجہ سامنے آئی
کیپ ٹاﺅن:19 جون (ایجنسی /بیباک نیوز اپڈیٹ) دس جڑواں بچوں کو جنم دینے کا دعوی کرنے والی افریقی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کا 10جڑواں بچوں کو جنم دینے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا 37سالہ افریقی خاتون ستھول گوسیامی نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ اس نے دس جڑواں بچوں کو جنم دیا جن میں سات بچے اورتین بچیاں شامل ہیں ۔
ذرائع ابلاغ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خاتون سرے سے حاملہ ہی نہیں تھی اور اسے چند ہفتے قبل نفسیاتی علاج کے لیے ایک مقامی ہسپتال لایاگیا تھا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کو فراڈ اور جھوٹ بولنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری طرف جنوبی افریقہ کے علاقے ’گواٹنگ‘ کی انتظامیہ نے بھی خاتون کے ہاں دس بچوں کی پیدائش کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ کسی ہسپتال میں کسی خاتون کے ہاں 10جڑواں بچوں کی پیدائش کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔اسپتال Steve Biko Academic Hospital کا کہنا ہے کہ خاتون کو نفسیاتی معائنے کے لیے اسپتال لایا گیا تھا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com