مہاراشٹر کی سیاست میں آصف شیخ کو جو نہیں جانتا اسے سیاست سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، مالیگاؤں ہی نہیں بلکہ مہاراشٹر میں آصف شیخ کی قیادت میں کام کرنے میں مزہ آئے گا:جاوید حبیب
راشٹروادی بھون پر جاوید حبیب کا پرتپاک استقبال ،شیخ آصف ،یوسف سیٹھ نیشنل، علاؤالدین بھائی، رئیس فاروقی وغیرہ کی پر جوش تقاریر
مالیگاؤں : 19 جون (پریس ریلیز) جو شخص مہاراشٹر کی سیاست میں آصف شیخ کو نہیں جانتا اسے سیاست سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ کیونکہ شیخ آصف نے مہاراشٹر کے مسلمانوں کیلئے تاریخ مرتب کی ہے ۔اسطرح کا اظہار آج راشٹروادی بھون پر تشریف لائے مہاراشٹر مائناریٹی کے کارگزار صدر جاوید حبیب نے کیا ۔موصوف نے مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کی جانے والی کوشش کو اجاگر کیا ۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی کوشش مسلم ریزرویشن کے حصول کیلئے ہوگی ۔موصوف نے کہا کہ آج سے 22 سال قبل شرد چندر پوار نے پارٹی کی بنیاد رکھی ۔اسکے بعد مہاراشٹر میں اقتدار حاصل کیا اور مسلم سماج کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم کیا ۔اسی دوران انہوں نے اقلیتی فلاح وبہبود کمیٹی کا سرکاری سطح پر قیام کیا ۔انہوں نے کہا کہ شرد پوار نے ہی مولانا آزاد منڈل کا قیام کر مہاراشٹر کے مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی ۔
ناگپور سے تعلق رکھنے والے جاوید حبیب نے مالیگاؤں سے مہاراشٹر کے دورہ کا آغاز کرتے ہوئے یہاں کہا کہ ہمیں دو قسم کی فرقہ پرست آر ایس ایس جماعتوں کا مقابلہ کرنا ہے ۔انہوں نے مجلس اتحاد المسلمین کی فرقہ پرستی کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو بیدار رہنے پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ آصف کی اجازت سے مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کاموں کو انجام دیا جائے گا۔اب مالیگاؤں شہر میں شیخ آصف اور یوسف سیٹھ کے مشورہ پر ہی تمام کام کاج ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ میں مہاراشٹر کے کروڑوں مسلمانوں کو جوڑنے کیلئے نکلا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ تمام نوجوان، بزرگ اورنگ پارٹی کے نئے پرانے تمام ممبران مل جل کر کام کریں اور عوام کی خدمت کریں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں ۔اس سے قبل مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر شیخ آصف نے کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر میں سب کو ساتھ لیکر چل رہیں ہیں ۔مائناریٹی کے مسائل یوسف سیٹھ کی نگرانی میں ہی ہم مل جل کر حل کررہے ہیں ۔آصف شیخ نے جاوید حبیب سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج مجھکو جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے پھر بھی آپ ریاستی صدر ہیں اس لئے میرا فرض ہے کہ میں آپکو میری کارگزاری پیش کروں ۔ شیخ آصف نے ون بوتھ الیون یوتھ مشن کے تحت سو سے زائد گروپوں کی تشکیل کے متعلق معلومات دی ۔آصف شیخ نے پارٹی کو مضبوط کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بتایا۔انہوں نے کہا کہ راشٹروادی بھون سے عوامی و بنیادی کاموں کیلئے خصوصی طور پر اسٹاف کی تقرری کی گئی ہے ۔جن میں مزدوروں کے مسائل، پاور لوم، بجلی، اسکولوں، میڈیکل مسائل، پرانت، تحصیلدار، کارپوریشن، بزرگ و بیوہ فنڈ وغیرہ سے جڑے تمام مسائل کے حل کیلئے ہم مفت میں خدمت کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آپ پارٹی ہائی کمان سے صاف کہہ دو کہ اب پارٹی کا جو بھی ذمہ دار مالیگاؤں میں تشریف لائے وہ راشٹروادی بھون پر آئے تاکہ پارٹی کے کاموں کو بہتر ڈھنگ سے انجام دیا جاسکے ۔
یہاں حاجی یوسف سیٹھ نیشنل نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں دس سالوں سے کوئی ضلع صدر ہی نہیں رہا ہے ۔راشٹروادی کانگریس پارٹی کو شہر میں ہم نے متعارف کروایا ۔پھر وقتاً فوقتاً لوگ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے اور ذاتی فائدہ اٹھا کر چلے گئے ۔اب شہر میں شیخ آصف صاحب کو صدر کا عہدہ پارٹی ہائی کمان نے دیا ہے ۔اب سے شہر میں جو بھی اہم عہدیدار مالیگاؤں آئے گا تو راشٹروادی بھون پر آئے گا ۔جن لوگوں نے پارٹی میں نئے ممبر شامل نہیں کیا ہے اسے پارٹی سے نکال دیا جانا چاہیے ۔ علاؤالدین بھائی نے کہا سیاست میں اتھل پتھل ہوتی ہیں ۔ہمیں نفاق، نفرت سے پرہیز کرتے ہوئے میل ملاپ کا راستہ اختیار کرنا چاہیے ۔سیاست میں ہمیں دشوار گزار راستوں کا سامانا کرنا پڑتا ہے جب کہیں کامیابی حاصل ہوتی ہیں ۔ہمیں ہمارے ممبران کو بڑھانا ضروری ہے ۔پارٹی مضبوط ہوگی تو ہم سماج کا کام کرسکے گے ۔انہوں نے کہا کہ آصف شیخ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔
رئیس فاروقی منماڑ نے کہا کہ آپ نے دیر کردی لیکن جب آئے تب سویرا ۔انہوں نے کہا کہ شیخ آصف کی قیادت میں کام کرنے میں مزہ آئے گا ۔ مہاراشٹر کی اقلیتیں آپکے ساتھ کھڑی ہیں ۔آئندہ کارپوریشن چناؤ میں مالیگاؤں کارپوریشن پر این سی پی کا میئر ہوگا اور آئندہ ایم ایل اے بھی شیخ آصف ہونگے ۔اس پروگرام میں جاوید حبیب، شیخ آصف ۔یوسف سیٹھ ،رئیس فاروقی منماڑ، علاؤالدین دادا چالیس گاؤں، رفیق سر چالیس گاؤں والے، حبیب بھائی ناندگاؤں والے، امتیاز خان پاشا ناگپور ، شاہد ریشم والا، حشمت اللہ سیٹھ، ڈاکٹر انیس انصاری، لوناری کاکا، رفیق شیخ بشارت، شکیل جانی بیگ ،اجو لہسن والا، ندیم ہھنی والا، مجاھد ساگر، شاہد قاضی، کامران شیخ، رضوان انصاری، واحد علی، فاروق قریشی، حسن فروٹ والا، وغیرہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ہمدردان کثیر تعداد میں شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com