مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی خاتون صدر کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں،خواہشمند خواتین عہدہ صدارت کیلئے اپنا عریضہ راشٹروادی بھون پر جمع کرائیں
مالیگاؤں : 18 جون (پریس ریلیز) مالیگاﺅں سینٹرل اور آؤٹر حلقہ اسمبلی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے خاتون صدر کے عہدہ صدارت کے لئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔اسطرح کی اطلاع مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کے توسط سے شکیل جانی بیگ نے دی ہے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو مستحکم کیا جارہا ہے۔اس کے لئے مختلف محکموں کے عہدیدار مقرر کئے جارہے ہیں۔ پارٹی میں خواتین کو مناسب احترام دینے کے لئے مالیگاؤں سینٹرل اور آؤٹر اسمبلی حلقہ میں بھی خواتین فرنٹ (لیڈیز ونگ ) کے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ خواہش مند خواتین اپنی درخواستیں راشٹروادی بھون اولڈ آگرہ روڈ پر ہرشیت پوار کے پاس مورخہ 19 جون سے 21 جون کے درمیان صبح 11 بجے رات 8 بجے تک جمع کروائیں ۔اسطرح کی اپیل راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رابطہ کار شکیل جانی بیگ کی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com