ریاست مہاراشٹر میں کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے، آئندہ پندرہ، بیس دنوں میں اسکول جاری کرنے کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا‏


ریاست مہاراشٹر میں کورونا کا زور ٹوٹ رہا ہے، آئندہ پندرہ، بیس دنوں میں اسکول جاری کرنے کے متعلق فیصلہ لیا جائے گا

فی الحال آن لائن تعلیم جاری رہیں گی، وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی وضاحت 


ممبئی : 16 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں کورونا کا زور آہستہ آہستہ کم ہورہا ہے اور مریضوں کی تعداد بھی کم ہورہی ہے۔ حکومت نے کورونا کے معاملات کم ہونے کے پس منظر میں دیگر سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایسے میں اسکول دوبارہ کب شروع ہونگے ؟ اس طرح کا سوال عوام کے ذہنوں میں پیدا ہورہا ہے ۔ کچھ دن پہلے ریاستی حکومت نے تمام اسکولوں کو 15 جون سے شروع کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم سرکلر میں اسکول کو شروع کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں رہنما اصول نہیں پیش کیا گیا بلکہ اسکول سے آن لائن تعلیم کو جاری رکھنے کی ہدایات دی گئی تھے۔ اس سے والدین کے علاوہ اساتذہ کے ذہنوں میں بھی بہت سارے سوالات پیدا ہورہے ہیں۔ اس سلسلہ میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ایک اہم معلومات دی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال اسکول شروع کیے بغیر صرف آن لائن تعلیم جاری رکھیں جائیں گے۔ انہوں نے آج میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اگلے 15 سے 20 دن میں اسکول شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

 دریں اثنا ، حکومت نے اسکول کو شروع کرنے کا حکم دیا تھا کیونکہ کورونا کا زور رفتہ رفتہ ٹوٹ رہا ہے اور حالات میں کچھ حد تک سدھار ہوا ہے۔ تاہم ، اسکول شروع کرنے کے بارے میں عوام کو کوئی معلومات نہیں تھی کہ پہلی جماعت سے بارہویں جماعت کے طلبا کے لئے اسکول کیسے لیا جائے؟ جس سے طلباء میں الجھن پیدا ہوگئی ۔ اس تناظر میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کے ذریعہ فراہم کردہ معلومات نے تمام شکوک و شبہات کو دور کردیا ہے۔ انہوں نے صاف کہا کہ ابھی فی الحال آن لائن تعلیم جاری رہی گی اور اسکول شروع کرنے سے متعلق آئندہ پندرہ سے بیس دنوں میں سرکاری حتمی فیصلہ لے گی ۔جسکا اعلان کردیا جائے گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے