کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ریمیڈی سیویئر، آکسیجن گیس پلانٹ، وینٹی لیٹر اور دواگولیوں کا اسٹاک کرنے کا مطالبہ ‏


کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ریمیڈی سیویئر، آکسیجن گیس پلانٹ، وینٹی لیٹر اور دواگولیوں کا اسٹاک کرنے کا مطالبہ

میونسپل میئر طاہرہ شیخ رشید کی ضلع منصوبہ بندی کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت اور دوٹوک نمائندگی


مالیگاؤں: 8 مئی (پریس ریلیز) ناسک کے نگراں وزیر شری چھگن بھجبل کی ایماء پر ناسک ضلع کلیکٹر آفس میں ضلع نیوجن سمیٹی (منصوبہ بندی کمیٹی) کی میٹنگ کا نعقاد ہوا جس میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی خاتون میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے شرکت کرتے ہوئے کورونا کی تیسری لہر کے خطرہ کے پیش نظر اپنا حق ادا کرتے ہوئے دوٹوک نمائندگی کی اس ضمن میں ملی اطلاع کے مطابق ناسک ضلع کلکٹر آفس میں پالک منتری چھگن بھجبل کی جانب سے کرونا مہا ماری کے عنوان پر ضلع لیول پر ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس کی اطلاع بذریعہ ای میل میئر طاہرہ شیخ صاحبہ کو  ملنے  شرکت کی اور مالیگاؤں شہر کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے کرونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لئے  ایک کووڈ ٹیسٹنگ لیب جلد از جلد مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں بنایا جائے ساتھ ہی یہ بھی مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں ایک آکسیجن پلانٹ کا قیام عمل میں لایا جائے علاوہ ازیں میڈیسن (دوائیاں) بھی زیادہ سے زیادہ مالیگاؤں شہر کے لئے دی جائے کیونکہ مالیگاؤں شہر میں بیرون شہر کے مریض علاج و معالجہ کیلئے آرہے  ہیں اور الحمد للّہ مالیگاؤں کارپوریشن بغیر کسی بھید بھاؤ اور مذہبی تعصب کے  ان   کا علاج کررہی ہے اور اللّہ کا احسان ہے مریض یہاں شفایاب ہورہے ہیں تمام پازیٹو مریضوں کو مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے بھرپور معاونت دی جارہی ہے جس کے لئے میڈیسن کا اسٹاک بھی ضروری ہے میئر طاہرہ شیخ صاحبہ نے چھگن راؤ جی بھجبل صاحب اور کلکٹر صاحب کو لیٹر دے کر بھی مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں شہر میں آکسیجن پلانٹ مختص کئے جائیں تاکہ مالیگاؤں شہر سے آکسیجن کی تکلیف ختم ہوجائے اور آکسیجن نہ ملنے سے کوئی جان نہ جائے۔ اس میٹنگ میں آوٹر کے ایم ایل۔ اے دادا بھوسے، مالیگاؤں کے مجلسی ایم۔ایل۔اے۔ سمیت ضلع نیوجن سمیتی کے اراکین کارپوریٹرس بھی شامل تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے