کارپوریشن چناؤ اپنے دم پر لڑنے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم ،زمینی سطح پر کام کرنے کیلئے آگرہ روڈ پر این سی پی آفس کا قیام ‏


کارپوریشن چناؤ اپنے دم پر لڑنے اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم ،زمینی سطح پر کام کرنے کیلئے آگرہ روڈ پر این سی پی آفس کا قیام

مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی کی پہلی پریس کانفرنس میں آصف شیخ رشید کی مخاطبت
 علی اکبر ہاسپٹل کا ہنگامی دورہ ، دوا گولی ،آکسیجن و جدید سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ

مالیگاوں: 7,مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) راشٹروادی کانگریس پارٹی کی صدارت کا مکتوب حاصل ہونے پر سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید کی اولین پریس کانفرنس اردو میڈیا سینٹر پر ٹھیک 4,بجے منعقد ہوئی۔ راشٹروادی کانگریس کے بنیادی اصولوں پر عمل پیرا رہتے ہوئے %80,خدمت اور %20 سیاست کے ہمراہ اہلیانِ شہر کو عوامی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مہاراشٹر کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے وزراء اور ذمہ داران سے رابطہ بنائے رکھنے اور شہر عزیز میں بنکروں، پاورلوم صنعت، سائزنگوں، ایم۔آئی ڈی سی، اور شہری ترقی کیساتھ ساتھ تعلیمی مسائل کے تدارک کیلئے جو 15,نکاتی پروگرام راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ذمہ داران سے گفتگو کی گئی ہے آس پر عمل کرنے کے تیقن اور بنیادی طور پر پارٹی مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا۔ آصف شیخ رشید نے ممبئی راشٹروادی بھون میں اجیت دادا پوار کی ایک تقریر کے حوالے سے کہا کہ راشٹروادی کانگریس میں کوئی نیا اور جونا ورکر یا لیڈر نہیں ہے بلکہ سب ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے مقامی سطج پر راشٹروادی کانگریس کی صدارت کے سبھی دعویداروں کو پریس کانفرنس کیلئے مدعو کیا تھا جن میں کارپوریٹر عتیق احمد کمال احمد اور حاجی یوسف نیشنل موجود تھے آصف شیخ رشید نے کہا کہ ہم سبھی لوگوں کو اعتماد میں لیکر جلد ہی راشٹروادی کانگریس کی مجلس عاملہ تشکیل دیں گے۔ آصف شیخ رشید نے بتلایا کہ جونا آگرہ روڈ پر دگڑو آئیل مل کے سامنے حنیف شوال کے بنگلے کے پاس راشٹروادی بھون کے نام سے رابطہ آفس جلد ہی شروع کی جائیگی۔یہ جگہ فی الحال رینٹ (کرایہ) پر لی گئی ہے لیکن جلد ہی جگہ خرید کر ہائی ٹیک آفس کا اشارہ دیا۔ اس پریس کانفرنس میں عتیق کمال، حاجی یوسف نیشنل کے علاوہ راجیو بھونسلے، شاہد ریشم والا، ایڈوکیٹ ہدایت اللّٰہ انصاری، شیخ نثار شیخ موسیٰ ، سابق کارپوریٹر رفیق بھوریا، کلیم ماڈرن، سید مسلم، ریاض علی یوسف علی، غازی مظفر خان، امتیاز ہوٹل والا اور شکیل جانی بیگ سمیت نئے پرانے راشٹروادی کانگریس کے ورکروں کا ایک جم۔غفیر موجود رہا، ایڈوکیٹ ہدایت اللّٰہ انصاری کے شکریہ کیساتھ پریس کانفرنس کے اختتام پر اردو میڈیا سینٹر کی جانب سے راشٹروادی کانگریس کے ضلعی درجہ کی صدارت حاصل ہونے پر صحافیوں کی جانب سے آصف شیخ رشید کا استقبال کیا گیا پریس کانفرنس کے بعد آصف شیخ رشید نے راشٹروادی کانگریس کے ایک قافلہ کیساتھ علی اکبر ہاسپٹل کا دورہ کیا اور وہاں چل رہے علاج و۔معالجہ اور ڈاکٹروں و اسٹاف سے ملاقات کرکے جائزہ لیا۔ اس طرح انہوں نے راشٹروادی کانگریس کے بنیادی اصول %80,خدمت اور%20,سیاست کا عملی مظاہرہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے