پانچ کروڑ 50 لاکھ روپے کے تعمیری کاموں کی منظوری حاصل ، شہر کے گیارہ مقامات پر سمینٹ روڈ کی تعمیر کی جائے گی میونسپل میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے مخاطبت، رابطہ وزیر چھگن بھجبل کا شکریہ ‏


پانچ کروڑ 50 لاکھ روپے کے تعمیری کاموں کی منظوری حاصل ، شہر کے گیارہ مقامات پر سمینٹ روڈ کی تعمیر کی جائے گی 


میونسپل میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید کی پریس کانفرنس سے مخاطبت، رابطہ وزیر چھگن بھجبل کا شکریہ 


مفتی اسماعیل جھوٹ بولنا بند کرے اور شہر کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے  کو ترجیح دیں 

مالیگاؤں :17 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے مختلف علاقوں میں تعمیری کاموں کو انجام دینے کے لئے ہم نے ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل سے مطالبہ کیا تھا کہ مالیگاؤں شہر کے راستے انتہائی خستہ حالت میں ہیں اس لئے اسے تعمیر کرنے کیلئے فنڈ دیا جائے اور اس کیلئے ہم نے کاموں کی فہرست تیار کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کے توسط سے ضلع کلکٹر کے ذریعے ایک ڈیمانڈ لیٹر مع اسٹیمیٹ ناسک میں جمع کروایا اور مسلسل کوششوں کے بعد چھگن بھجبل کے تعاون سے مہاراشٹر سورن جینتی نگر اتھیان اسکیم سے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور ہوگئے ہیں اس پر ہم ضلع کے رابطہ وزیر چھگن بھجبل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں اسطرح کا اظہار آج مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار کانگریس پارٹی کی میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید نے ہڈکو کالونی میں انکے مکان پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔موصوف نے کہا کہ ہم نے دو ماہ قبل 22 مارچ کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 11 مقامات پر تعمیری کاموں کے انجام دہی کیلئے سرکار سے فنڈ کا مطالبہ کیا اور اسکے لئے درکار ضروری کاغذی کارروائی بھی کرتے رہیں اور الحمد للہ آج ان گیارہ کاموں کی انجام دہی کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈ کو منظوری حاصل ہوگئی ہے ۔اخباری نمائندوں کو شیخ رشید اور میئر طاہرہ شیخ نے گیارہ کاموں کے  مقامات کے نام اور قیمت کی فہرست پیش کر معلومات دی ۔یہاں طاہرہ شیخ نے کہا کہ ہم کام کرنے والے لوگ ہیں ۔ہم نے ہی ماضی تا حال عوامی و فلاحی کاموں کو انجام دیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے ۔اس موقع پر شیخ رشید نے مقامی ایم ایل اے کی چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ مفتی صاحب جھوٹ بولنا بند کرے اور کام پر دھیان دے تو وہ شہر میں تعمیری کام کرسکتے ہیں لیکن وہ ایسا سمجھتے ہیں کہ انہیں انکا ووٹر کچھ نہ کرنے پر بھی ووٹ دیگا تو اس سے شہر کا نقصان ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اب عوام کو بھی سوچنا چاہیے کہ کون کس طرح کام کررہا ہے اور کون صرف عوام کو بے وقوف بنا رہا ہے ۔طاہرہ شیخ نے کہا کہ گیارہ مقامات پر 5 کروڑ 50 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ روڈ کی تعمیر ہوجانے سے عوام کو کافی راحت  ہوگی ۔خصوصی طور پر ماں بہنوں کو آمدو رفت میں پریشانی درپیش نہیں ہوگی ۔شیخ رشید نے گیارہ مقامات پر تعمیر ہونے والی سمینٹ روڈ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 1) ہزرا کھولی مدینہ کٹ پیس سینٹر سے لیکر شیرو سیٹھ کے مکان تک سمینٹ کانکریٹ روڈ 70 لاکھ روپے تخمینہ سے تعمیر ہوگی ۔2)اسی طرح آگرہ روڈ جلال آباد حنیف شوال کے مکان کے پاس سے میور آٹو والے کے گھر تک 40 لاکھ تخمینہ سے سمیٹ روڈ تعمیر کرنا، 3)آگرہ روڈ سروے نمبر 78/2 مدینہ ٹاور سے جمیل کھاٹک کے مکان کے سامنے اور ملن بیکری تک 40 لاکھ تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا ،4)ہزار کھولی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر گارڈن کے چاروں جانب کے راستوں کو 70 لاکھ تخمینہ سے سمینٹ روڈ کی تعمیر کرنا ،5)نور باغ چوک سے عائشہ نگر مین چوک تک 80 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا ،6)مہاراشٹر سائزنگ سے عائشہ نگر تک 70 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا ،7)عائشہ نگر محسن آئس فیکٹری سے صوفیہ مسجد تک 30 لاکھ تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا ،8)عائشہ نگر قبرستان سے عزیز ریلائبل اور عزیز ریلائبل سے انور شعبان نگر چوک نشاط اسکول تک 40 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا ،9)گٹ نمبر 191 میں مکان نمبر ایک سے جنتا کالونی میں اسکول تک 50 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا 10) اسی طرح گٹ نمبر 123 مناف ٹی وی والے کے مکان کے پاس سے نور بھائی محبوبہ کے مکان تک 30 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا ،11)اس کے علاوہ ہزار کھولی یوسفیہ مسجد والی گلی میں 30 لاکھ روپے تخمینہ سے سمینٹ روڈ تعمیر کرنا ہے ۔اسطرح ٹوٹل تخمینہ 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے شہر کے مذکورہ بالا گیارہ علاقوں میں سمینٹ روڈ تعمیر کی جائے گی ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار سے بھی بھاری بھرکم فنڈ کا مطالبہ کیا ہے اور امید ہے کہ وہ بھی جلد از جلد حاصل ہوجائے اسکے لئے کوششیں تیزی سے جاری ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ سرکار نے تمام ایل اے کو پانچ کروڑ فنڈ دیا ہے لیکن مجلسی ایم ایل ایز کو کیوں نہیں ملا؟ اسکا جواب مفتی صاحب کو دینا چاہیے ۔شیخ رشید نے کہا کہ اتنا ہی نہیں آمدار وکاس ندھی (ایم ایل اے فنڈ) سے بھی موصوف نے پچاس لاکھ کا بھی کام نہیں کروایا ہے صرف جھوٹ بول کر فوٹو بازی کررہے ہیں ۔مفتی اسماعیل کو نیاپورہ و اطراف کے وارڈ کے کارپوریٹرس سے تعمیری کام کروانے چاہئے ۔کیونکہ کارپوریشن نے تو سب کارپوریٹرس کو بجٹ دیا ہے پھر تعمیری کام کیوں نہیں ہورہے ہیں ۔مفتی اسماعیل کو کم از کم مولانا ابو الکلام آزاد روڈ ہی بنا دینا چاہیے جو کہ انکے کارپوریٹرس کے وارڈ میں شامل ہوتی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے