مودی سرکار مردہ باد کے نعروں کیساتھ مہنگائی کے خلاف مالیگاؤں میں این سی پی کا احتجاجی مظاہرہ
آصف شیخ کی قیادت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا پہلا احتجاج ،ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم پیش
مالیگاؤں :17 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) وارے مودی تیرا کھیل سستا دارو مہنگا تیل ، جو سرکار نکمی ہے وہ سرکار بدلنی ہے، ہر ظلم ستم کی ٹکر میں سنگھرش ہمارا نعرہ ہے،ڈرے نہ جو دبے نہ جو ہم وہ انقلاب ہے ظلم کے خلاف جواب ہے، ماں بہنیں شور مچاتی ہائے مہنگائی ہایے مہنگائی، راشٹروادی کانگریس پارٹی پارٹی زندہ باد،مودی سرکار مردہ باد مردہ باد، آصف شیخ زندہ باد، پیٹرول، ڈیزل کے دام واپس لو، کھاد کے دام واپس لو، دیش کا لیڈر کیسا ہوا شرد پوار جیسا ہو، شہر کا لیڈر کیسا ہو آصف شیخ جیسا ہو، جیسے نعروں کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں نے مہنگائی کے خلاف ایڈیشنل کلکٹر آفس پر مودی سرکار کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پر مقامی این سی پی کے صدر شیخ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ہدایات پر مودی سرکار کے خلاف مالیگاؤں شہر ضلع و تعلقہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام یہ دھرنا اندولن کیا گیا ۔پیٹرول، ڈیزل ۔رسوئی گیس، تیل، کھاد، اناج ،دال وغیرہ کے دام آسمان چھو رہے ہیں 2014 سے یہ دام مسلسل بڑھ رہیں ہیں ۔جب یو پی اے سرکار تھی تب شرد پوار صاحب وزیر زراعت تھے تب دام کنٹرول میں تھے لیکن آج مرکزی حکومت ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوگئی ہیں راشٹر وادی کانگریس پارٹی شرد پوار کے حکم پر بڑھا احتجاج کریں گی ۔اس موقع پر شیخ آصف کے ساتھ احتجاج میں ، شکیل بیگ ،رفیق بھوریا، محمود شاہ، دنیش ٹھاکرے یوتھ صدر، بھاؤ صاحب پوار، سندیپ پوار ،ڈاکٹر چوہان، پرشانت پوار، ارون دیورے، رفیق کھجور والا، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ،این سی پی مائنا ریٹی کے جنرل سکریٹری رفیق خان مرغے والے ،نوید خطیب،اجو لہسن والا، ندیم ہھنی، رئیس ستارہ، صغیر ٹریکٹر والا، عرفان بھائی بیکری والا، آصف مرزا فروٹ والے وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com