سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قلب شہر میں غریب نواز ہاسپٹل کا سنگ بنیاد، مولانا سید محمد امین القادری و دیگر علمائے اہلسنّت کی خصوصی دعا سے ہاسپٹل کی تعمیری کام کا آغاز

سنی دعوت اسلامی کے زیر اہتمام قلب شہر میں غریب نواز ہاسپٹل کا سنگ بنیاد، مولانا سید محمد امین القادری و دیگر علمائے اہلسنّت کی خصوصی دعا سے ہاسپٹل کی تعمیری کام کا آغاز


*=============================*

مالیگاؤں : 20 مئی (پریس ریلیز) تبلیغی، تعلیمی، دینی، سماجی، فلاحی، تعمیری، میدان میں تحریک سنی دعوت اسلامی کی خدمات جاری ہے اپنی خدمات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شعبۂ طب میں تحریک سنی دعوت اسلامی کی جانب سے تاریخی، تحریکی و تقلیدی قدم اٹھایا گیا 18/ مئی 2021ء بروز بدھ بعد نمازِ عصر داعئ کبیر حضرت علامہ شاکر علی نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی (امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی) کی سرپرستی اور مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ (نگراں سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کی نگرانی میں قلب شہر مرکز اہلسنّت جامع مسجد یارسول اللہ(مرکز سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں) کے پاس شہید عبد الحمید روڈ المعروف کسمباء روڈ پر عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام تمام جدید مشینوں اور سہولیات سے لیس ہاسپٹل بنام "غریب نواز ہاسپٹل" کا سنگ بنیاد سادات کرام، مشائخین عظام اور علمائے کرام کی موجودگی میں مولانا سید محمد امین القادری صاحب کے دست مبارکہ سے رکھا گیا اس موقع پر مولانا سید محمد امین القادری صاحب نے ہاسپٹل کی تعمیر و ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائی تقریب سنگ بنیاد میں مفتی محمد رضا مرکزی، مفتی امتیاز احمد نجمی، مولانا حافظ مقصود اشرف، مولانا غفران اشرفی، مولانا محمد حسین نجمی، مولانا مزمل حسین نجمی، قاری نور محمد رضوی، قاری عبدالسلام قادری، مولانا حافظ تجمل حسین، حافظ صادق حسین اشرفی، حافظ مظفر حسین، حافظ آصف نوری، حافظ دانش نوری، و دیگر علمائے کرام و ائمہ مساجد اہلسنّت کے علاوہ سنی دعوت اسلامی اراکین مجلس شوریٰ شاخ مالیگاؤں و تمام شعبہ جات سے وابستہ مبلغین و معاونین موجود تھے انشاء اللہ بہت جلد شہر مالیگاؤں میں غریب نواز ہاسپٹل کی اعلیٰ تعمیر کے بعد شہریان کے علاج و معالج کے لئے جاری کیا جائے گا ۔ایسی رپورٹ سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں شعبۂ نشر و اشاعت نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے