حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر شاٸع کرنے پر کل جماعتی تنظیم کا شدید رد عمل
مالیگاؤں :3 اپریل (پریس ریلیز) نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیاءانسانیت کیلۓ رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں ہم کسی بھی طرح ان کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کریں گے۔
سوشل میڈیا پر لگاتار خبر واٸرل ہورہی ہے کہ ودیا پرکاشن مندر پراٸیوٹ لمیٹڈ کے ذریعہ شاٸع شدہ شبنوئی کاسی مصنف کی مرتب کردہ کتاب جو کہ جماعت چہارم کی سوشل ساٸنس کی کتاب ہے اس کتاب کے صفحہ 89 پر مسلمانوں کے آخری پیغمبر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خیالی تصویر کو شاٸع کیاگیا ہے۔
جس کی کل جماعتی تنظیم مالیگاٶں کے ترجمان مولانا عبدالحمید ازہری،فیروز اعظمی،شکیل فیضی،یوسف الیاس اور اکبر سیٹھ اشرفی مشترکہ طورپر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مصنف کتاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کتاب کو فورا مارکیٹ سےہٹایا جاۓ اور اس کی خرید وفروخت پر روک لگائی جاۓ
اور آٸندہ اس طرح کے مضامین اور خیالی تصویر سے احتیاط کریں۔مولانا عبدالحمید ازہری نے کہاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کوٸی حقیقی تصویر موجود نہیں ہے اور مذہب اسلام میں ان کی خیالی تصویر شاٸع کرنا ممنوع اور قابل مذمت عمل ہے۔ اس اشاعت پر مسلم معاشرے میں مذہبی جذبات مجروح ہوۓ ہیں اور مسلمانوں میں غم وغصہ ہے حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے اس طرح آٸندہ اگر اشاعت ہوتی ہے تو قانونی کاروائی ہوگی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com