بھیکن شاہ درگاہ سے متصل "سرکار کلاں عید گاہ" پر اسی سال سے نماز عید الفطر کا اہتمام ہوگا :عارف اسٹیمپ وائنڈر
عید گاہ کیلئے بنیادی سہولیات ، جھانجیشور مندر سے متصل موسم ندی پر منی بریج کی تعمیر کرنے وفد کا شیخ آصف کی قیادت میں دورہ ،کارروائی تیز
مالیگاؤں : 29 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے جنوب مغربی حصے میں کثیر مسلم آبادی کے درمیان عامتہ المسلمین کیلئے وقف کردہ تین ایکر قطعہ اراضی پر عید گاہ کا سنگ بنیاد الشیخ سید محمد محمود اشرف میاں اشرفی الجیلانی (سجادہ نشین خانقاہ اشرفیہ حسینیہ سرکار کلاں کچھوچھہ شریف) کے دست مبارک سے گزشتہ روز رکھا گیا ہے ۔اور اس عید گاہ کی تعمیر کرنے کیلئے ہم نے کارروائی شروع کردی ہے ۔اسی سال رمضان المبارک کے اختتام پر نماز عید الفطر ادا کی جائے گی انشاءاللہ ۔یہاں نماز کیلئے ممبر اور مصلیٰ کے کام جاری ہے اسی طرح صاف صفائی اور زمین لیول کی جارہی ہے ۔دیگر ضروریات کی تکمیل کیلئے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کی مدد شامل حال رہی تو انشاءاللہ جلد ہی یہ عید گاہ عبادت کیلئے شروع کردی جائے گی اور عامتہ المسلمین کو آنے جانے میں آسانی پیدا ہو اسکے لئے ایک چھوٹا پل کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔اسطرح کی تفصیلات عارف اسٹیمپ وائنڈر نے بیباک کو دی اور بتایا کہ ہم نے کارپوریشن میئر طاہرہ شیخ اور شیخ رشید کے علاوہ میونسپل کمشنر سے زمین دیتے ہوئے یہ مطالبہ کیا تھا کہ یہ وقف کردہ زمین پر تعمیر ہورہی عید گاہ پر آنے جانے کیلئے راستہ، پانی کا نظم، وال کمپاؤنڈ وغیرہ کی سہولیات فراہم کی جائے ۔اسی ضمن میں آج ایک نمائندہ وفد نے شیخ آصف کی قیادت میں اس مقام کا دورہ کیا ۔یہاں کارپوریشن کے انجینئرس کی ٹیم اور دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ جھانجیشور مندر کے بازو سے ڈپی روڈ سے متصل موسم ندی پر ایک منی بریج تعمیر کیا جائے گا ۔جسکی سائز اور درکار ضروری جگہ کا معائنہ کیا گیا ۔شیخ آصف نے بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کی ہدایات پر کارپوریشن عملہ کے ساتھ ہم نے ہی اس عید گاہ کا دورہ کیا اور جلد از یہاں تمام سہولیات فراہم کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ۔خیال رہے کہ سرکار کلاں عید گاہ کے نام سے مذکورہ جگہ سروے نمبر 122 سنگمیشور وارڈ میں گرنا اور موسم ندی کے سنگم پر درگاہ بھیکن شاہ بابا سے متصل الحاج محمد ذاکر عبدالطیف و برادران (اسٹیمپ وائنڈر) خانوادے نے میونسپل کارپوریشن کو وقف کردی۔آج کے اس وفد میں آصف شیخ رشید، عارف اسٹیمپ وائنڈر، اسلم انصاری ،شکیل بیگ ،فرحان شیخ، مولانا افتخار جامعی اشرفی، حاجی شاہ محمد اشرفی، محمد افتخار پلمبر اشرفی، بھیکن شاہ کے تاج علی غفور شاہ، عقیل احمد، محمد اسرائیل، آمین انجینئر، جمیل احمد وغیرہ شریک تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com