جانور چوری کا شبہ، ہزار کھولی کے توصیف شیخ پر حملہ، اقدام قتل کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار ‏


جانور چوری کا شبہ، ہزار کھولی کے توصیف شیخ پر حملہ، اقدام قتل کا مقدمہ درج، 8 افراد گرفتار  



مالیگاؤں : 29 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) پولس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی معین قطب الدین قاضی(19) پیشہ گیرج مینجر ساکن ہزار کھولی متین کرانہ کے پاس دھولیہ نے تعلقہ پولس اسٹیشن میں فریاد درج کروائی کہ 26 اپریل 2021 کو 10 بجکر 40 منٹ پر میں اور میرا ساتھی دھولیہ جارہے تھے کے اسی دوران دیوار پاڑہ شیوار میں  (جے ایس نیوز مالیگاؤں) ملزم نمبر 1 بھاوڈو گنگا دھر پنجن کی راجستھان بیکانیر نامی ہوٹل پر چائے پینے کیلئے وقفہ لیا تب دھولیہ ہزار کھولی کے رہنے والا 19 سالہ توصیف شیخ نور الدّین شیخ ہوٹل کے پاس واقع گٹر میں پیشاب کرنے گیا تب ملزم نمبر 1 نے توصیف شیخ کو جانور چور سمجھ کر جان سے مارنے کے مقصد کے تحت  اسکے ہاتھ میں موجود لوکھنڈی پائپ سے اسکے منہ پر مارتے ہوئے اسکا منہ توڑ دیا اسکے بعد غیر قانونی طریقے سے ہجوم جمع کر ملزم نمبر 1 سے 8 تک نے  فریادی اور توصیف شیخ کے ہاتھ ، پیر ، پیٹھ پر مارتے ہوئے شدید زخمی کردیا ، اس جان لیوا حملے میں شدید زخمی توصیف شیخ کو بغرض علاج دھولیہ سول میں داخل کیا گیا ہے ۔
 تعلقہ پولس نے اس معاملے میں معین قاضی کی فریاد پر ملزم (1) بھاوڈو گنگا دھر پنجن 35 سال ، (2) کوتیک سجن پٹھارے 31 سال ، (3) بھائی داس گنگادھر گھمرے 32 سال ، (4) رویندر عرف خوشال شنکر پٹھارے 35 سال ، (5) جیتیندر گنگا دھر گھمرے 30 سال ، (6) چیتن کانتیلال والکے 27 سال ، (7) راجندر بھاسکر چکنے 40 سال ، (8) سوپان نتھو کالے 33 سال سبھی ساکن مراٹھا سماج ، دیور پاڑے تعلقہ مالیگاؤں ضلع ناسک کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 355/021 قلم 307 , 143 , 147 , 148 , 149 , 323 , 504 , 506 کےتحت مقدمہ درج کرتے ہوئے سبھی ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے ، دیگر تحقیقات پی ایس آئے پاٹل کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے