لاک ڈاؤن کے علاہ دوسرا کوئی متبادل نہیں، آٹھ دنوں کے لاک ڈاؤن کا واضح اشارہ
آج مہاراشٹر میں سوا پانچ لاکھ کورونا مریضوں کی تعداد ،لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا تو 30 اپریل تک 12 لاکھ مریضوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا کورونا وائرس
ممبئی : 10 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ تیزی سے جاری ہے ۔آج 9 اپریل تک کورونا مریضوں کی تعداد سوا پانچ لاکھ درج کی گئی ہے اور آئندہ 30 اپریل تک کورونا کے یہ اعداد و شمار بڑھ کر 12 لاکھ مریضوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیگا ۔اسطرح کا خدشہ مہاراشٹر سرکار نے جمعہ کو جاری کردہ ایک سرکاری فرمان کی تمھید میں پیش کیا ہے ۔ایسے میں آج دس اپریل کو مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے آل پارٹیز مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا اور شام پانچ بجے سے شروع ہوا یہ اجلاس رات ساڑھے سات بجے تک جاری رہا جس میں تمام غور و خوص کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے کہ ہم کورونا کو روک سکیں ۔موصوف نے کہا کہ عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ تجارتی اداروں کا ماننا ہے کہ لاک ڈاؤن کی بجائے سخت پابندیاں لگائی جائے لیکن یہی اسکا حل نہیں ہے ۔لاک ڈاؤن ہی کورونا کے خاتمہ کا حل ہے ۔انہوں نے دو روز میں فیصلہ لینے کی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔مہاراشٹر میں آٹھ روز کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا واضی اشارہ مہاراشٹر سرکار نے ظاہر کیا ہے ۔اس پر بی جے پی نے ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ پابندیاں سخت کردی جائے ۔لاک ڈاؤن سے ہم اتفاق نہیں رکھتے ہیں ۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر دو روز میں فیصلہ لیا جائے گا اور اعلان کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com