شہر میں آکسیجن سلینڈر کی مقدار میں کمی کی شکایات، آصف شیخ کی وزیر صحت راجیش ٹوپے سے فون پر گفتگو، آکسیجن سلینڈر وسیع پیمانے پر فراہم کرنے کا مطالبہ
مالیگاؤں میں آکسیجن سلینڈر کی تعداد میں فوری طور پر اضافہ کرنے راجیش ٹوپے کا ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کو حکم
مالیگاؤں : 26 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں ان دنوں کورونا نے دھیرے دھیرے اپنے پیر پھیلانا شروع کردیئے ہیں اور دیکھتے ہی دیکھتے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو کہ ہمارے لئے باعث تشویش ہے ۔آج شہر کے پرائیویٹ ہاسپٹل اور دواخانوں میں مریضوں کی تعداد کے پیش نظر آکسیجن سلینڈر کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔آکسیجن سلینڈر کم پڑ رہے ہیں ۔اس ضمن میں پرائیویٹ ہاسپٹل انتظامیہ اور مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ صحت عامہ کے علاوہ شہر کے بیشتر سرکردہ افراد نے دواخانوں میں آکسیجن سلیندر کم ہونے کی شکایت کی ۔ اتنا ہی نہیں مالیگاؤں شہر میں آکسیجن سلینڈر فراہم کرنے والی ایجنسی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ناسک سے کوٹہ کم کردیا گیا ہے جسکی وجہ سے سلینڈر کی مقدار کم آرہی ہیں ۔اس سلسلے میں آصف شیخ رشید نے آج جمعہ کو 7 بجکر 30 منٹ پر ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے فون پر گفتگو کی اور مالیگاؤں کے حالات سے روشناس کروایا ۔آصف شیخ نے بتایا کہ شہر میں رفتہ رفتہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس پر پرائیویٹ ہاسپٹل انتظامیہ اور کارپوریشن قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں لیکن آج بھی شہر کے زیادہ تر ہاسپٹل میں مریضوں کی تعداد کے پیش آکسیجن سلینڈر کم نظر آرہے ہیں لہذا آپ ناسک ضلع کلکٹر کو فوری حکم دیں کہ وہ مالیگاؤں شہر میں آکسیجن سلینڈر کی تعداد میں اضافہ کریں اور زیادہ مقدار میں آکسیجن سلینڈر فراہم کرے ۔آصف شیخ سے گفتگو کے بعد وزیر صحت راجیش ٹوپے نے ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں جس طرح کی ضرورت ہو اسکا فوری حل نکالا جائے اور جلد از جلد مالیگاؤں شہر میں زیادہ مقدار میں آکسیجن سلینڈر فراہم کریں ۔آخر میں راجیش ٹوپے نے شیخ آصف کی راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور انکا استقبال کیا ۔اسطرح کی تفصیلی معلومات آصف شیخ نے دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com