تہواروں کی آمد آمد، بجلی کمپنی کی من مانی و تانا شاہی عروج پر ایم ایل اے سمیت عوامی نمائندے نید سے کب بیدار ہونگے؟
گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے بزرگ، بچے، نوجوان اور خواتین میں بے چینی ، پاورلوم صنعت سے جڑے کاروبار متاثر
مالیگاؤں : 30 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں گزشتہ ایک سال سے کلکتہ پاور سپلائی کمپنی نے بجلی کا ٹھیکہ جاری کرتے ہوئے اپنا کام کاج شروع کیا ۔تب سے لیکر آج تک کمپنی نے صرف بڑے بڑے دعوے کئے کہ عوام کو بجلی کمپنی اچھی سہولیات فراہم کرے گی ۔لیکن ایسا نہیں ہوسکا اسکے برعکس بجلی کمپنی نے بارہا عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا بجلی بل جلد از جلد ادا کریں، اسی طرح کمپنی نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ میٹر بائے پاس نہ کریں، بجلی چوری نہ کریں اور جن افراد کے پاس میٹر نہیں ہے وہ میٹر لگا لیں ۔غرض کہ شہریان نے کمپنی کا ہر ممکن تعاون دیا لیکن آج ایک سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے لیکن جبلی کمپنی کی سروس ناکارہ ہوتے جارہی ہے ۔پاور سپلائی نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔درستی کے نام پر دن بھر اور کبھی کبھی رات بھر بجلی گل کردی جارہی ہے ۔الیکٹرک تار کی درستی، کبھی ٹرانسفر میں کام تو کبھی سب اسٹیشن میں کام کا بہانہ بنا کر بجلی کمپنی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کررہی ہے ۔صارفین کو میسج دیا جاتا ہے کہ آپ بجلی بل ادا کریں وہیں بجلی گل ہونے کا بھی میسج کبھی کبھی دیا جاتا ہے لیکن اکثر بغیر اطلاع کے کمپنی گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کررہی ہے جس کے سبب شہر کے بزرگ کیا، نوجوان اور بچے و خواتین بھی پریشان ہیں ۔ شب برات کے دن بھی بجلی کمپنی نے پاور سپلائی مسدود رکھی تھی اب رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ۔تہواروں کی آمد سے قبل بجلی کمپنی کی لوڈ شیڈنگ سے پاورلوم سے جڑے تمام کاروبار متاثر ہورہے ہیں ۔جاری ہفتہ شہر کے سٹی فیڈر، مدنی نگر، جعفر نگر، ہزار کھولی ،نیا پورہ اور اسلام پورہ سمیت بیشتر علاقوں میں گھنٹوں بجلی گل رہی ۔عوامی استفسار کرنے پر بھی کمپنی نے تانا شاہی جیسا کردار ادا کیا اور دیئے گئے وقت سے زائد وقت تک بجلی فراہمی مسدود کر رکھی ۔اس وجہ سے شہر بھر میں جہاں کمپنی کے خلاف عوامی غصہ ابل رہا ہے وہیں عوامی نمائندوں سے بھی شہریان ناراض ہیں ۔آج شہر کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل (مجلس) ،سابق ایم ایل اے آصف شیخ(این سی پی) ، شیخ رشید و میئر طاہرہ شیخ (کانگریس) ،جنتا دل کے مستقیم احمد و شان ہند نہال احمد کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اسی کے ساتھ شہر کی پاورلوم سے جڑی تنظیمیں بھی نمائندگی کرتے نظر نہیں آرہی ہے،کوئی آواز بلند کرنے والا نہیں ہے ۔آج شہر بے سہارا پن محسوس کررہا ہے ۔بجلی کمپنی کی من مانی اور گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں ۔روزگار اور پاور لوم سمیت دیگر کاروبار پر بھی زبردست مار پڑ رہی ہے ۔کل ایسا نہ ہوکہ بجلی کمپنی کے خلاف عوامی غصہ ابل پڑے اور بجلی کمپنی کو سبق سیکھائے ۔ شہر کی ہر طرح سے نمائندگی کا دم بھرنے والے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل آج نمائندگی سے کوسوں دور نظر آریے ہیں ۔گزشتہ ایک سال سے شہر میں بجلی کمپنی کی آنکھ مچولی، من مانی، تانا شاہی عروج پر ہیں ۔ عوام پریشان ہیں اور شہر کا ایم ایل اے خواب خرگوش میں مست ہیں ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ بجلی کمپنی سے عوامی مطالبہ منوایا جائے اس کے لئے چاہے عوامی نمائندوں کو دھرنا اندولن کیوں نہ کرنا پڑے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com