پیر کو نور باغ میں آصف شیخ سے ملاقات و استقبال کا مختصر پروگرام ‏

پیر کو نور باغ میں آصف شیخ سے ملاقات و استقبال کا مختصر پروگرام

کورونا کے سبب عوام انفرادی طور پر ملاقات کرنے پہنچے، شام 6 بجے سے شب 10 بجے تک کا وقت

 مالیگاؤں : 27 مارچ (پریس ریلیز) مالیگاﺅں شہر کے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے کانگریس سے استعفیٰ دیا اور جمعرات کو باقاعدہ راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ممبئی میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر دفتر میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار و جینت پاٹل چھگن بھجبل سمیت راشٹروادی کانگریس کے اعلیٰ لیڈران اور وزراء نے شیخ آصف کا استقبال کرتے ہوئے پارٹی میں شامل کیا ۔اس وقت مالیگاؤں سے سرکردہ افراد اور الگ الگ شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت درج کروائی ۔خیال رہے کہ ممبئی سمیت ریاست مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے معاملات پر ریاستی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آصف شیخ سمیت صرف 50 افراد کو ہی ممبئی آنے کی دعوت دی تھی ۔ اس ضمن میں مالیگاؤں سے زائد از 50 افراد نے شرکت درج کی ۔وہیں دوسری جانب شیخ آصف کے ذرائع شکیل جانی بیگ کی جانب سے موصول ہوئی پریس ریلیز کے مطابق 29 مارچ پیر کو نور باغ شکیل جانی بیگ کے گارڈن  میں ملاقات و استقبال کا پروگرام ظاہر کیا گیا ہے ۔عوام سلسلہ وار انفرادی طور پر جانی بیگ گارڈن میں آصف شیخ سے بعد نماز عصر شام 6  بجے سے رات 10 بجے تک حاضر رہیں ۔ شیخ آصف شہر کی عوام، ہمدرد، ورکروں اور خیر خواہوں سے ملاقات کریں گے اور عوام کی جانب سے  شیخ آصف کا  استقبال بھی کیا جائے گا ۔لہٰذا جن افراد اور ادارے والوں کو شیخ آصف کا استقبال کرنا ہے وہ شام بعد نماز عصر سے لیکر رات دس 10 بجے تک نور باغ شکیل جانی بیگ کے گارڈن میں حاضر رہیں ۔یہ پروگرام مختصر ہوگا ۔عوام کیلئے چائے ناشتے کا نظم کیا گیا ہے ۔لہذا عوام ماسک لگا کر سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کرتے ہوئے پروگرام میں شرکت کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے