مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ، پابندیاں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی، سماجی ، ثقافتی ، سیاسی اور مذہبی تقاریب کی اجازت نہیں
ممبئی : 27 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست میں کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ریاستی حکومت نے پابندیوں میں 15 اپریل تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست میں 15 اپریل تک پہلے سے عائد کردہ تمام شرائط و ضوابط کا نفاذ برقرار رہے گا ۔ اسی طرح تمام احکامات جیسے ماسک پہننا ، معاشرتی فاصلہ رکھنا وغیرہ کی تعمیل کرنا ہوگی۔ پہلے سے عائد کی گئی تمام پابندیوں کے ساتھ سرکاری و نجی دفاتر میں کام کرنے 50 فیصد عملہ کی اجازت ہوگی۔ مقامی انتظامیہ کنٹینمنٹ زون کا اعلان کرنے کا فیصلہ کرے گی۔ 27 مارچ 2021 کو شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک پانچ سے زائد افراد کے لئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور 15 اپریل تک نافذ رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔
دیگر پابندیوں میں عوامی پارکس اور ساحلی علاقے شام 8 بجے سے صبح 7 بجے تک بند رہتے ہیں۔ 15 اپریل تک سماجی ، ثقافتی ، سیاسی اور مذہبی تقاریب کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس طرح کے اجتماعات کے لئے ہال اور کمروں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔ زیادہ سے زیادہ 50 افراد شادی میں شریک ہوں گے اور 20 افراد کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ صحت سے متعلق تمام قواعد و ضوابط کی تعمیل میں تمام نجی دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گے اور جو لوگ ماسک نہیں پہنتے انہیں ایسی جگہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی لہذا انسانی جسم کے درجہ حرارت کی پیمائش کرنے کے لئے ایک ترمامیٹر اور عوامی استعمال کے لئے سینیٹائزر کا بندوبست کرنا ہوگا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com