مالیگاؤں شہر کی تمام میڈیم کی اسکولوں کو 9 مارچ سے 31 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ، پریس کانفرنس سے میئر طاہرہ شیخ و ڈپٹی کمشنر کاپڑنیس کا اظہار خیال
کے جی سے لیکر پی جی تک کی تمام تعلیمی ادارے بند، کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے آن لائن تعلم پر توجہ ضروری ۔سہارا اسپتال ، سول اسپتال اور حج ہاؤس کووڈ سینٹر مختص
مالیگاؤں : 8 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک سمیت مہاراشٹر بھر میں کورونا کی دوسری لہر انتہائی تشویشناک صورتحال تک پہنچ گئی ہے ۔اور اس صورت حال سے مالیگاؤں بھی محفوظ نہیں رہا ہے ۔آج شہر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ سے انتظامیہ سمیت عوام کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں مالیگاؤں شہر کے تمام سرکاری محکمہ جات کی میٹنگ لی گئی جس میں ایڈیشنل کلکٹر، پرانت آفیسر ،تحصیلدار، ایڈنشل ایس پی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی مشترکہ نمائندوں نے شرکت کی، اسی طرح شہر کے ڈاکٹر، سماجی اداروں کے ذمہ داران نے حالات کا جائزہ لیا ۔اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ 9 مارچ بروز منگل سے 31 مارچ تک شہر کی تمام میڈیم کی KG سے PG تک اسکول کالج بند رہیں گے ۔اسطرح کا اعلان آج میونسپل کارپوریشن میں میئر طاہرہ شیخ رشید کی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈپٹی کمشنر و کورونا انسیڈنٹ کمانڈر نتن کاپڑنیس اور میئر طاہرہ شیخ رشید نے کیا ہے۔اس پریس کانفرنس میں میئر طاہرہ شیخ نے کہا ہمارے شہر میں آباد عوام کی جان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔بچوں کا جان کی حفاظت کرنا بھی ہم سب کا اولین فرض ہے ۔میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ پورے مہاراشٹر میں کورونا کے مریض بڑھ رہے ہیں ۔ہم احتیاط برتیں اور اپنے شہر کی حفاظت کریں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسکولوں اور کوچنگ کلاس میں سوشل ڈسٹنسنگ کا پالن نہیں ہورہا ہے ۔ہمارے شہر کو بچانا ہے تو ہمیں احتیاط کرنا ضروری ہے ۔یہ کارپوریشن کا فیصلہ عوام کے حق میں ہیں۔میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔مریضوں کی نشاندہی کرائیں اور اپنا علاج کروائیں ۔سہارا ہاسپٹل، سول ہاسپٹل اور حج ہاؤس کووڈ سینٹر رہیں گے ۔میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ عوام کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن احتیاط کرنا ضروری ہے ۔صرف اسکولوں اور کوچنگ کلاس کو کیوں بند کیا جارہا ہے؟ کیا شہر میں اسکولی بچوں کو کورونا ہوا ہے؟ اسکی تفصیلات کیا ہیں؟ اسطرح کا سوال نمائندہ بیباک نے ڈپٹی کمشنر سے کیا تو موصوف نے کہا ایوریج تعداد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس پر میئر طاہرہ شیخ نے کہا کہ جب بچہ صحت مند اور تندرست رہیگا تو ہی وہ پڑھائی کریگا ۔اس لئے عوام کو گھر پر پانے بچوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے ۔اساتذہ آن لائن تعلم پر دھیان دیں اور ورک فراہم ہوم کریں ۔اس معاملہ میں دس روز قبل اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کے ساجد نثاع احمد اور رئیس کلرک نے اسکولوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔اس ضمن میں نائب کمشنر نے کہا کہ اسکولوں کو بند کرنے کی منصوبہ سماجی اداروں کی جانب سے کی گئی مانگ کے مطابق بھی لی جارہی ہے ۔دسویں اور بارہویں جماعت کو جاری رکھنے کا فیصلہ لیا گیا لیکن سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ۔کورونا کی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا اسکولوں کی ذمہ داری ہے ۔اسی طرح انہوں نے کہا کہ اب شہر میں کسی بھی شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے کارپوریشن سے اجازت لینا ضروری ہوگا ۔اسکے لئے وارڈ کمیٹی سے رابطہ کیا جائے ورنہ قانونی کاروائی ہوگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com