ناسک ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ،15 مارچ تک ناسک شہر کی اسکولوں کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری


ناسک ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ،15 مارچ تک ناسک شہر  کی اسکولوں کو بند کرنے کا حکمنامہ جاری

ناسک شہر میں 2508، ناسک دیہی علاقوں میں 632 اور مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں 255 کورونا مریضوں کا ریکارڈ

طلباء کی حفظان صحت کیلئے اسکولوں کو کووڈ کی شرائط پر عمل کرنا ضروری ،ضلع ناسک چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات

ناسک :5 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مہاراشٹر کے مختلف اضلاع میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے جسکے سبب متعدد اضلاع میں لاک ڈاؤن اور رات کے کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے ۔اسی طرح طلباء میں کورونا وائرس پائے جانے سے بہت سارے اضلاع میں اسکولیں بند کردی گئی ہے ۔اساتذہ آن لائن تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں ۔کورونا کے اس قہر سے ناسک ضلع بھی محفوظ نہیں ہے ۔ناسک ضلع میں کورونا کے 3 ہزار 421 سے زائد مریضوں کا اعلاج جاری ہے جوکہ تشویش کا باعث ہے ۔اس سے قبل ناسک ضلع میں صرف 7 سو مریض ہی باقی رہے گئے تھے لیکن اب یہ اعداد پانچ گناہ بڑھ گئے ہیں ۔ناسک شہر میں 2500 سے زائد مریضوں کا علاج جاری ہے ۔اس ضمن میں وزارت تعلیم کے اعلان کے بعد ناسک ضلع ایجوکیشن محکمہ نے فیصلہ لیا ہے کہ ناسک میونسپل کارپوریشن کی حدود میں جاری تمام میڈیم کی اسکولوں اور کو 15 مارچ تک بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔ناسک شہر کے باہر کے 15 کلو میٹر احاطہ میں شامل دیہی علاقوں کی ضلع پریشد اسکولوں کے متعلق بعد میں فیصلہ لیا جائے گا ۔ناسک شہر کی سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کو 15 مارچ تک بند رکھا جائے گا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع پریشد کے حکمنامہ  کے مطابق دیہی علاقوں کے اسکولوں کے لئے مندرجہ ذیل علیحدہ احکامات جاری کئے جارہے ہیں۔  ناسک شہر میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے مدنظر   ناسک میونسپل کارپوریشن حدود سے 15 کلومیٹر کے دائرے میں شامل دیہی علاقوں میں نجی سیکنڈری اسکولوں میں 5 ویں سے 9 ویں اور گیارہویں کلاسیں 15 مارچ 2021 تک بند رہیں گی اور آن لائن تعلیم جاری رکھی جائے گی۔ تاہم دسویں اور بارہویں جماعتیں والدین کی رضامندی سے انگریزی ، ریاضی اور سائنس کے لئے آف لائن جاری رہیں گی۔ ضلع پریشد ناسک میونسپل کارپوریشن سے 15 کلومیٹر کے دائرے میں پانچویں سے آٹھویں جماعت کے اسکول آئندہ احکامات تک باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔ اساتذہ کو گھر سے مطالعہ کے طریقہ کار ، آن لائن تعلیم دینا ضروری ہوگا تاکہ طلبا کو اسکول میں مدعو کئے بغیر تعلیم دی جاسکی۔ تمام میڈیم کی جاری اسکولوں کو کووڈ 19 کے متعلق حکومت کی طرف سے دیئے گئے ایس او پی SOP کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا چاہئے۔ دیہی علاقوں میں ناسک میونسپل کارپوریشن کی حدود سے 15 کلومیٹر کے فاصلے کو چھوڑ کر  ضلع پریشد سمیت تمام انتظامیہ و میڈیم کے اسکول کوڈ 19 کے متعلق  حکومت کی طرف سے وقتا فوقتا دی گئی ہدایات کے مطابق سختی سے عمل کرتے رہیں گے۔  اسکول سے باہر کی سروے مہم پہلے ہی کے مطابق جاری رہے گی۔ناسک شہر و ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد محکمہ انفارمیشن کی فراہم کی گئی ہیں جسکے مطابق ناسک شہر میں 2508 مریضوں داخل علاج ہیں تو ماسک دیہی علاقوں میں 632 مریضوں کا علاج جاری ہیں اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں 255 مریضوں کا علاج جاری ہے جو کہ تشویشناک ہے ۔ عوام کو احتیاط کرنا ضروری ہے ۔وہیں اسکولوں کو ریاستی حکومت کیلئے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے طلباء کی حفظان صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے