پونہ یونیورسٹی کا فیصلہ! طلباء کو امتحانات کی فیس واپس کردی جائے گی
پونہ :25 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ سال کورونا وبائی مرض کے سبب لاک ڈاؤن ہونے سے(فائنل ایئر) آخری سال کے علاوہ ایف وائے، ایس وائے کے طلباء کو بغیر امتحان دیئے ہی پاس کر اگلی کلاس میں داخلہ دیا گیا تھا۔ چونکہ یہ طلباء امتحان میں شامل نہیں ہوئے تھے ۔امتحانات نہ دینے کی وجہ سے ان کی امتحانی فیس واپس کردی جائے گی ۔اسطرح کا فیصلہ ساوتری بائی پھلے پونہ یونیورسٹی نے لیا ہے ۔ ایسی معلومات یونیورسٹی کے وائس چانسلر نتن کرملکر نے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کی تیاری میں آنے والے اخراجات کو چھوڑ کر طلباء کی فیس واپس کردی جائے گی ۔اور یہ فیس سال گزشتہ 2019-2020 کی ہوگی ۔
اس ضمن میں اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے کارکنوں نے یونیورسٹی کی مینجمنٹ کونسل کے اجلاس کے دوران امتحانی فیسوں کی واپسی سمیت متعدد مطالبات پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ہال کے دروازے پر شور مچایا ، تالا توڑا اور اندر داخل ہوگئے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تعلیم کے مقام پر اس طرح کے احتجاج کے خلاف پولس میں شکایت درج کی جائے گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com