ڈاکٹر کے مکان سے 100 تولہ سونا اور 10 لاکھ کی نقدی چوری کی اطلاع ! پولس کمشنر و سینئر افسران نے جائے واردات کا جائزہ لیا... پھر کیا ہوا؟
اورنگ آباد : 24 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) چوروں نے آج صبح ایک ڈاکٹر کے گھر سے 100 تولہ سونا اور 10 لاکھ روپے نقدی چوری کی واردات کو انجام دیا ۔ جسکی اطلاع ملنے پر پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا اور پولس کے اعلی عہدیداروں نے موقع واردات پر حاضری لگائی ۔اسطرح کی اطلاع ڈپٹی کمشنر پولس دیپک نے نامہ نگاروں کو دی ۔تفصیلات کے مطابق اورنگ آباد میں بدھ کے روز ایک خاتون ڈاکٹر کے مکان سے 100 تولہ سونا اور 10 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کی اطلاع پولس کو موصول ہوئی ۔ پرتاپ نگر میں واقع ہنومان مندر کے سامنے دانتوں کے ڈاکٹر سشما سونی کا بنگلہ ہے۔ ان کے شوہر جینت سونی والوج ایم آئی ڈی سی میں ایک کمپنی چلاتے ہیں۔ سونی کی دو بیٹیاں ہیں ، جن میں سے ایک ریڑھ کی ہڈی کی بیماری پر سرجری کے لئے تروپتی گئی ہے۔ گھر میں ایک گارڈ تھا اور جب وہ صبح نو بجے کے قریب پہنچا تو اس نے مرکزی ہال کا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا۔ اس نے ڈاکٹر سونی کو فوری اطلاع دی ۔ سونی نے اسکی اطلاع عثمان پورہ پولس کو دی ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ پولس کمشنر ڈاکٹر نکھل گپتا، ڈپٹی کمشنر نکیش کھاٹ موڈے پاٹل ، دیپک ، کرائم برانچ کے اسسٹنٹ کمشنر رویندر سولوکھے ، کرائم برانچ کے انسپکٹر اویناش آگھاؤ ، عثمان پورہ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر دلیپ تارے ، ستارا تھانہ انسپکٹر سریندر ملاڑے ، اسسٹنٹ انسپکٹر سمیت کئی پولس آفیسران نے موقع واردات پر حاضری لگائی ۔ پنڈلک نگر پولس اسٹیشن کے انچارج گھانشیم سونوانے ، اسکواڈ ، اسٹیمپ ماہرین کی ایک نفری موقع پر پہنچی ۔ پولس آفیسران نے گھر میں موجود تمام قیمتی سامان کا معائنہ کیا اور مکان مالکین خاتون ڈاکٹر سے کہا کہ مکان کی مکمل تلاشی لی گئی ہے سب کچھ برابر نظر آتا ہے تب چیک کیا گیا تو معلوم پڑا کہ مکان میں سے کچھ بھی نہیں چرایا گیا ہے تو پولس سمیت موجود ہر شخص نے سکون کا سانس لیا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دیپک نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا جائے گا اور ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی کہ وہ یہاں کس نیت سے آئے تھے اور کیوں؟
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com