پچاس سالوں سے امامت کے فرائض انجام دینے والے حافظ سعید احمد ملی کا مالیگاؤں میں باعزت اعزاز
مالیگاوں (نامہ نگار) 31 دسمبر کی شب بعد نماز عشاء نئی مسجد اسلام پورہ کے امام صاحب کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی گئی تھی ، مولانا حافظ سعید احمد ملی جو گزشتہ 50 سالوں شہر کے قلب میں واقع نئی مسجد میں امامت کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، اس موقع پر نوجوانان اسلام پورہ اور ٹرسٹیان مسجد کی جانب سے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔
اس تقریب کی صدارت اقبال احمد محمد الیاس (سینٹرو) کررہے تھے جبکہ مقرر خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے شرکت کی تھی ، اس موقع پر مولانا ادریس عقیل صاحب نے کہا کہ اہلیان اسلام پورہ کا یہ اقدام دوسرے لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے ، مفتی حامد ظفر رحمانی نے فرمایا کہ کم ایک انفرادی نماز ادا کرتے ہیں ، ہم سے نماز میں غلطی سرزد ہوجاتی ہے ، تب سجدہ سحو کر کے ہم نماز ختم کردیتے ہیں ،لیکن اگر کسی امام سے نماز کے دوران غلطی ہوجائے ، سجدہ سحو مکمل نہ ہونے پر ہم ان پر لعن طعن شروع کر دیتے ہیں ، اور امام کو برا بھلا کہنا شروع کر دیتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ امام صاحبان کو برا بھلا کہنا ہمارے معاشرے کی عام شکایت ہے ، اس موقع پر مولانا امتیاز اقبال اور مولانا زید ایوبی صاحبان نے بھی نئی مسجد کے امام و خطیب حافظ سعید کے کردار پر روشنی ڈالی ، اس تقریب میں اثر صدیقی ، عمران جمیل ، اور مولانا جلیس کا تحریر کردہ سپاسنامہ بھی مولانا سعید کو پیش کیا گیا ۔ مقرر خصوصی مولانا مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ امامت انتہائی مقدس فریضہ ہے ، مسجد نبوی میں بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی امامت فرمائی ہے ، لہذا ایک مسجد کا امام مسجد کے باہر ہمارے لئے امیر کا فتنہ رکھتا ہے ، لہذا ان کی عزت و احترام کرنا ہمارا فرض ہے ، 50 سال امامت کے فرائض انجام دینے کے اس پر مسرت موقع پر مولانا سعید احمد ملی کو شہریان کی جانب سے 3 لاکھ 35 ہزار بطور ہدیہ دیا گیا ہے ، اس موقع پر سرکردہ افراد کے علاوہ شہری عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں میں اشتہار کے لئے رابطہ 9226735377 کریں
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com