مالیگاؤں : (بِسّی) بچت ڈائری والے نے عوام کو لگایا ڈھائی کروڑ کا چونا، کئی افراد لٹ گیۓ کئی کے یہاں شادیاں رک گیئں


مالیگاؤں : (بِسّی) بچت ڈائری والے نے عوام کو لگایا ڈھائی کروڑ کا چونا، کئی افراد لٹ گیۓ کئی کے یہاں شادیاں رک گیئں

مالیگاؤں :2جنوری (پریس ریلیز) کمال پورہ حافظ شیر علی چوک پر واقع موبائل دکان کے مالک پر سنسنی خیز الزام عائد ہوا ہے کہ اس نے عوام کا جمع شدہ تقریباً ڈھائی کروڑ روپیہ لیکر فرار ہوگیا۔اس کے پاس محلے کی عوام ہفتہ واری بسی جمع کیا کرتے تھے ۔پریشان عوام نے وارڈ، کے کارپوریٹر سے رابطہ کیا مفرور شیرازی کی تلاش جاری ہے ۔وہیں مقدمہ درج کرانے کی تیاری بھی کی جارہی ہے کارپوریٹر فاروق فیض اللہ خان نے اس معاملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل، کی کہ غیر معتبر بسی والوں کے پاس رقم جمع نہ کریں جن کی رقم جمع ہو وہ لوگ اس ہفتے اپنی رقم نکال کر محفوظ کر لیں اور بینک میں رقم جمع کروائیں،فاروق ممبر نے بتایا کہ اسطرح پہلے بھی کمال پورہ میں چار بسی والے کمال بتا کر فرار ہوچکے ہیں آخر عوام کب توجہ دے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بزرگ خواتین نوجوان نے اپنی محنت کی رقم ڈوب جانے پر نم دیدہ آنکھوں سے اپنی پریشانی بیان کی۔اسطرح کی پریس نوٹ وارڈ کے کارپوریٹر فاروق خان فیض اللہ خان نے نمائندہ کو بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں میں خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے