آج سے ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز، کورونا ویکسی نیشن مہم جاری ‏


آج سے ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز، کورونا ویکسی نیشن مہم جاری 


نئی دہلی:2جنوری( ایجنسی /بیباک نیوز اپڈیٹ ) کورونا ویکسین کی ویکسی نیشن مہم سے وابستہ مسائل کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کی کوشش کے پہلے حصے کے طور پر آج ملک بھر کے 116 اضلاع میں 259 مقامات پر ’ڈرائی رن‘ کا آغاز ہوگیا۔ ملک کی چار ریاستوں میں کورونا ویکسین کے’ڈرائی رن‘ یعنی ریہرسل کی کامیابی کے بعد مرکزی حکومت نے آج ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں ’ڈرائی رن‘ کا اعلان کیا تھا۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے ہفتہ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق ملک کی تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا ویکسین کے ویکسی نیشن کے لئے’ ڈرائی رن‘ کی مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ’ڈرائی رن‘ کے دوران ویکسی نیشن مہم سے متعلق پورے طریق کار پر عمل کیا جاتا ہے گویا واقعی ویکسی نیشن مہم چلائی جارہی ہے۔ قابل غور ہے کہ ’ڈرائی رن‘ کے دوران ویکسی نیشن مہم سے متعلق تمام کارروائیوں پر عملدرآمد کیا جاتاہے۔ اس سے کورونا ویکسین کے حوالہ سے تیار ’کو- ون ایپ‘ بیرونی ماحول میں مینکس کی طرح سے کام کرتا ہے ، اس کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوجائے گااور اس سے نمٹنے کے طریقے بھی بنائے جاسکیں گے۔ اس سے مختلف سطحوں پر ویکسی نیشن مہم میں شامل ہونے والے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑھے گا۔ ملک میں ’ڈرائی رن‘ کا پہلا مرحلہ آندھرا پردیش ، آسام ، گجرات اور پنجاب میں 28 اور 29 دسمبر کو کیا گیا تھا۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں میں اپنے اشتہارات اور مضامین کے لیے 9226735377 پر رابطہ کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے